جی این این سوشل

علاقائی

مسافر ہو جائیں ہوشیار ، سفر کرنے پر نئی شرط عائد کر دی گئی

پشاور: اب ریپیڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی) بس میں سفر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسافر ہو جائیں ہوشیار ، سفر کرنے پر نئی شرط عائد کر دی گئی
مسافر ہو جائیں ہوشیار ، سفر کرنے پر نئی شرط عائد کر دی گئی

ترجمان بی آر ٹی کے مطابق یکم اگست سے بی آر ٹی میں سفر کرنے والےمسافروں کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے شہریوں سے مہلک وبا سے بچاوَ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی،انہوں نے مزید بتایا کہ بی آر ٹی کی تمام بسوں اور اسٹیشنز کو کورونا وائرس کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل کے تحت این سی او سی مرض کے پھیلاؤ کا تجزیہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان اور مضبوط کورونا ویکسینیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آ سکتی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور جلد ویکسین لگوائیں۔

دنیا

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےداخلے پر پابندی عائد

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے مذمتی بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل  کی جانب سے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  کےداخلے پر پابندی عائد

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخلے پر اس لیے پابندی عائد کی جارہی ہے کیونکہ وہ انہوں نے ایران کے میزائل حملوں کی واضح طور پر مذمت نہیں کی۔

واضح رہے کہ قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزتہ روز  ایران کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ کے تنازع اور کشیدگی مزید پھیلنے کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ایک بار پھر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھی ایران کے میزائل حملوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے مذمتی بیان پر کڑی تنقید کی ہے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حکومت پنجاب نے لاہور میں بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پنجاب نے لاہور میں  بھی 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی

حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ، صوبائی محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے ، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا استقبال کیا جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll