جی این این سوشل

تجارت

چاروں صوبوں میں سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی ، ادارہ شماریات رپورٹ

اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق چاروں صوبوں میں سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی جبکہ سندھ کے بعد مہنگائی میں پنجاب کا دوسرا نمبر رہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چاروں صوبوں میں سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی ، ادارہ شماریات رپورٹ
چاروں صوبوں میں سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی ، ادارہ شماریات رپورٹ

تفصیلات کے مطابق  ادارہ شماریات نےچاروں صوبوں میں مہنگائی بارے رپورٹ  جاری  کردی ۔چاروں صوبوں میں سندھ میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی ہے،

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے بعد مہنگائی میں پنجاب کا دوسرا نمبر رہا، سندھ اور پنجاب کے بعد مہنگائی کے لحاظ سے شہر اقتدار کا تیسرا نمبر ہے۔سب سے کم مہنگائی صوبہ بلوچستان میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

 شماریات رپورٹ کے مطابق  کراچی میں مہنگائی ملک بھر کے باقی تمام شہروں سے زیادہ ریکارڈ ہوئی ،سکھر اور خضدار میں مہنگائی کی شرح سب سے کم ریکارڈ ہوئی  ، دیگر شہروں کی نسبت مہنگائی کے لحاظ سے اسلام آباد کا چھٹا نمبر  ہے۔کراچی کے بعد فیصل آباد، گجرانوالا میں زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی ہے۔

پاکستان

عمران خان کی 6 جبکہ ان کی اہلیہ کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی 6 جبکہ ان کی اہلیہ  کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل  زاہد بشیر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں اور سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ 

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج فیصلہ کرے گی، کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافہ کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک مسائل سے نکل رہا ہے، مراد علی شاہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آج سے ایک سال قبل اپنے منشور میں آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے لکھا تھا اور آج کل کہا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک مسائل سے نکل رہا ہے، مراد علی شاہ

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے معیشت سے کھیل کھیلا گیا، ملک کو سنبھالنے میں دو سال لگے ہیں، ملک ابھی مسائل سے نکلا ۔  

تفصیلات کے مطابق  کراچی پریس کلب میں ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ آئین میں لکھا ہوا ہے اور آئین کوئی تبدیل کرنا چاہے تو کرلے۔

انہوں نے کے الیکٹرک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں پر کےالیکٹرک کا عذاب برپا ہے، کےالیکٹرک بورڈ میں کون لوگ ہیں مجھےنہیں پتہ، بورڈ کےلوگ اسلام آباد سے آتے اور چلے جاتے ہیں، ہم نےکےالیکٹرک کے بورڈ پر صوبائی حکومت کا نمائندہ رکھنے کی تجویز پیش کی تھی۔

ان  کا کہنا تھا کہ آج کل جوڈیشل ریفارمز کی بات چل رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آج سے ایک سال قبل اپنے منشور میں آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے لکھا تھا اور آج کل کہا جارہا ہے کہ یہ ایک خاص مقصد کے تحت کیا جارہا ہے لیکن اس وقت تو کوئی ایسی بات نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اور پریس کلبز پر حقائق بتانے کی بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے، پہلے صحافت کا معیار بلند ہوتا تھا اب ہر موبائل فون والا صحافی ہے، صحافت کے غلط استعمال سے بہت نقصان ہوتے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ نقصان صحافت کا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll