لاہور : ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا ۔

جی این این کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے لئے باضابطہ طور پر لکھنا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے میچز متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلے جائیں گے۔ اس مرحلے کے دوران بارہ میچز کھیلے جائیں گے، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ،ان آٹھ ٹیموں میں بنگلا دیش، سری لنکا، آئر لینڈ، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، نیمبیا ، اومان اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں اور ان میں سے چار ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔
چار ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں 12 ٹیمیں 30 میچز کھیلیں گی، یہ میچز متحدہ عرب امارات، دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں ہوں گے، اس کے بعد تین پلے آف گیمز ہوں گے جبکہ دو سیمی فائنل کھیلے جائیں گے، جس کے بعد فائنل میچ ہو گا۔
خیال رہے کہ یکم جون کو آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو جون کے آخر تک وینیوکے بارے میں بتانے کا کہا تھا ۔ کورونا وائرس کے وباء کے باعث انڈیا میں ورلڈ کپ انعقاد ممکن نہیں ہے۔
بھارت میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز نے ہر طرف خوف کا عالم چھایا ہوا تھا جس کے باعث بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 43 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک گھنٹہ قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل




