موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان

بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08 ،سکردو منفی 05، استور منفی04 ، گوپس منفی 03،کالام منفی 02 اورگلگت اور زیارت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Nov 21st 2024, 12:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے چند میدانی علا قے سموگ /د ھند کی لپیٹ میں رہے۔

بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08 ،سکردو منفی 05، استور منفی04 ، گوپس منفی 03،کالام منفی 02 اورگلگت اور زیارت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔