Advertisement
پاکستان

آئینی بینچ کمیٹی کا سویلین کے فوجی ٹرائل سے متعلق معاملے پر جوڈیشل کمیشن سے رجوع

آئینی بینچز کمیٹی نےایک ہفتے کے اندر کیسز کی درجہ بندی و تالیف کی ہدایت کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 21st 2024, 1:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئینی بینچ  کمیٹی کا سویلین کے فوجی ٹرائل سے متعلق معاملے پر جوڈیشل کمیشن سے رجوع

سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کمیٹی نے سویلین کے فوجی ٹرائل سے متعلق معاملے پر آئینی بینچ کی تشکیل کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچز کمیٹی نے آئینی بینچ کی کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات پر غور کیا اور ایک ہفتے کے اندر کیسز کی درجہ بندی و تالیف کی ہدایت کی۔ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے ہر رکن کے سامنے روزانہ پانچ چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی اور آئینی بینچ کی امداد کیلئے ایک سول جج کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمے کا فیصلہ دینے والے بینچ میں شامل تھیں اس لیے جسٹس عائشہ ملک اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتیں۔ چونکہ سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کا فیصلہ 7 رکنی بینچ کی جانب سے دیا گیا تھا، لحاظہ سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس میں اپیلوں کی سنوائی کیلئے آئینی بینچ کی تشکیل کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جاتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کیس کی ٹریکنگ کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی نے کیس فائلوں کیلئے "آئینی بینچ" کے نشان والی مخصوص سبز مہر کے استعمال کی منظوری دی، یہ تبدیلی مربوط کلر کوڈڈ ٹیگنگ کے ذریعے عدالت کے آئی ٹی کیس فلو سسٹم میں بھی ظاہر ہوگی، آرٹیکل 191A کے تحت تمام مقدمات میں ایسے عنوانات شامل ہوں گے جو واضح طور پر آئینی بینچ سے تعلق رکھتے ہوں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مقدمات دائر کرنے والے فریقین کم از کم سات پیپر بکس تیار کر کے جمع کرائیں گے، جلد سماعت کیلئے درخواستیں قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دینے تک کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی۔ سپریم کورٹ کو خصوصی طور پر آئین کے آرٹیکل 186 اے کے تحت مقدمات کی منتقلی کا اختیار حاصل ہے، آرٹیکل 186 اے کے تحت معاملات کی ریگولر بینچوں کے ذریعے سماعت ہوتی رہے گی، صرف آرٹیکل 199 کے تحت ایسے معاملات جن میں اہم آئینی سوالات یا قانون کے اہم مسائل شامل ہیں آئینی بینچ کو بھیجے جائیں گے۔

کمیٹی نے آرٹیکل 191A کے تحت آئینی مقدمات کیلئے ایک وقف برانچ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس برانچ میں کیسز کی ہموار کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے مناسب عملہ رکھا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے پہلے ہی آئینی بینچ کو منتقل کیے گئے مقدمات منظور شدہ روسٹر کے مطابق طے کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچز کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور رجسٹرار بھی شریک تھے۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 20 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement