دفاعی نمائش آئیڈیاز :پاکستان کا پہلا لانگ رینج ائیر سرویلنس ریڈار سسٹم نمائش کیلئے پیش
450 کلو میٹر تک فضائی نگرانی کرنے والا ریڈار سسٹم موبائل پلیٹ فارم پر نصب ہے جسے تیزی کے ساتھ کہیں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے


کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز میں پاکستان نے پہلی مرتبہ اپنا تیار کردہ لانگ رینج ائیر سرویلنس ریڈار سسٹم نمائش کیلئے پیش کردیا۔
ڈائریکٹر بلیو سرچ پرائیویٹ لمیٹڈ اویس رؤف کا کہنا تھا کہ ڈرونز اور انتہائی تیز رفتار میزائل سسٹمز نے دور حاضر میں جنگوں کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ دیا ہے، روس اور یوکرین کی جنگ ہو یا دنیا میں جاری کوئی اور تنازعہ، دنیا دیکھ رہی ہے کہ فوجی نقل و حمل کی نگرانی سے لے کر دشمن کے جنگی اہداف پر تباہ کن حملوں تک ہر طرح کی صورتحال میں میزائل سسٹمز اور ڈرونز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کے حملے سے پیشگی باخبر رہنے اور فضائی سرحدوں کی نگرانی کیلئے ریڈار اہم ترین آلہ ہے، پاکستان بھی اپنی اس ضرورت کیلئے دیگر ملکوں سے درآمد کردہ ریڈار سسٹم استعمال کرتا رہا ہے اور اس معاملے میں عالمی پابندیوں کا سامنا بھی کیا تاہم اب پاکستان نے اپنا لانگ رینج ائیر سرویلنس ریڈار سسٹم بنا لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 450 کلو میٹر تک فضائی نگرانی کرنے والا پاکستانی ساختہ اے ایم 350 ایس ریڈار سسٹم موبائل پلیٹ فارم پر نصب ہے جسے تیزی کے ساتھ کہیں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔یہ ایک منفرد منصوبہ ہے جو این آر ٹی سی نجی شعبہ کے ساتھ ملک کر آگے بڑھا رہی ہے، پاکستان کے دوست ملکوں نے بھی اس جدید ترین ریڈار سسٹم میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین کو امید ہے کہ بہت جلد پاکستان خود اپنا ایک مکمل ائیر ڈیفنس سسٹم بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 21 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل




