جی این این سوشل

علاقائی

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

سندھ کےمیڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے صوبے میں دوبارہ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہوں گے، ترجمان محکمہ صحت سندھ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان
سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان

سکھر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے تحت سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے کالجز میں داخلوں کیلئے صوبے میں دوبارہ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہوں گے، ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ سکھر آئی بی اے کے ذریعے ہوگا۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں 3، حیدرآباد، میرپورخاص میں ایک ایک سینٹر قائم کیا جائے گا، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ایک ایک سینٹر قائم ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں سندھ بھر سے 38 ہزار 609 طلبا حصہ لیں گے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق آئی بی اے سکھر کے تحت دوبارہ ایم کیٹ کے ٹیسٹ 8 دسمبر کو لیے جائیں گے۔

پاکستان

عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان

حجاج کرام پاسپورٹس 24 گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان

حجاج کرام 2025 کے لیے خوشخبری آگئی ہے، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا  ہے، انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس  نے بتایا کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، جہاں  خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔

ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈیلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے اچھے منصوبے متنازع بن جائیں، بلاول بھٹو

متنازع منصوبے شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے اچھے منصوبے متنازع بن جائیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے اچھے منصوبے متنازع بن جائیں، متنازع منصوبے شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں۔

دریائے سندھ پر مزید کینالز کے منصوبے کے حوالے سے اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شراکت داروں سے بات چیت کرکے اتفاق رائے قائم کریں، زبردستی اپنی رائے کو ملک پر مسلط کرنے کا منفی اثر ہوگا، زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاست، زراعت اور معیشت متاثر ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے فیصلے پرغور کرے، ہم وفاقی حکومت کو سمجھانے کی کوشش کریں گے، پیپلز پارٹی گرین سندھ کا منصوبہ وفاقی حکومت سے شیئر کرے گی، وفاقی حکومت بھی اپنے پوائنٹس ہم سے شیئر کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے، ہم نے زراعت کو سپورٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، سندھ کو سرسبز بنانے کے منصوبے کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبہ نہ بنائیں، اگر اعتراضات دور نہیں کیے گئے تو یہ پورا منصوبہ متنازع ہو جائے گا، جس طرح کالا باغ ڈیم منصوبہ متنازع ہوا، اس کے ساتھ بھی ایسا ہوگا، وفاقی حکومت ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے اچھے منصوبے متنازع بن جائیں، مل کر وہ فیصلے کریں جو ملک کے فائدے کے لیے ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسانوں کو سندھ سرسبز منصوبے سے فائدہ دینا چاہتے ہیں، پہلے مرحلے میں آباد علاقوں میں کوآپریٹیو فارمنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وفاق کی جانب سے تعاون اور مدد سے چھوٹے زمینداروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

واضح رہے وفاق کی جانب سے سندھ میں پانی کی تقسیم کے حوالے سے شروع کیے جانے والے منصوبے پر بلاول بھٹو زرداری نالاں ہیں اور پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ سندھ کینالز کے منصوبے پر پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی اور اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان

بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08 ،سکردو منفی 05، استور منفی04 ، گوپس منفی 03،کالام منفی 02 اورگلگت اور زیارت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک سرد اور پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا۔ پنجاب کے چند میدانی علا قے سموگ /د ھند کی لپیٹ میں رہے۔

بدھ کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08 ،سکردو منفی 05، استور منفی04 ، گوپس منفی 03،کالام منفی 02 اورگلگت اور زیارت میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll