پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے1959 میں فلم ساتھی سے کیرئیر کا آغاز کیا مگر فلم ارمان نے ان کو سپر اسٹار بنا دیا


پاکستان فلموں کے چاکلیٹی ہیرو کہلائے جانے والے معروف فلم اسٹار وحید مراد کو دنیا سے رخصت ہوئے 41 برس کا عرصہ بیت گیا، مگر وہ اپنے منفردہیئر سٹائل، جداگانہ انداز کی وجہ سے آ ج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں ز ندہ ہیں،وحیدمراددلیپ کمار کے بعد برصغیر میں واحد ہیرو تھے جن کے بالوں کے اسٹائل اور ملبوسات کی نقالی کی گئی،انہوں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا۔
2 اکتوبر 1938 کو کراچی کے ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے وحید مراد نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1959 میں بننے والی فلم ساتھی سے کیا، مگر فلم ارمان نے ان کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
وحید مراد نے اپنے منفرد لباس، ہیئر سٹائل اور منفرد انداز کے سبب جو مقبولیت حاصل کی وہ لالی وڈ میں کسی دوسرے ہیرو کے حصے میں نہ آسکی، وحید مراد نے 60ء اور 70ء کی دہائی میں شائقین کے دلوں پر راج کیا۔
وحید مراد نےمجموعی طور 125 کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں سے 38 بلیک اینڈ وائٹ اور 87 کلرڈ فلمیں شامل ہیں، وحید مراد پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد اداکار تھے جن کی فلموں نے سب سے زیادہ پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈن اور سلور جوبلیاں کیں۔
وحید مراد کی مشہور اردو فلموں میں دوراہا،عندلیب،جب جب پھول کِھلے، سالگرہ،انجمن،جہاں تم وہاں ہم، پھول میرے گلشن کا ،دیور بھابھی،کنیز‘انسانیت‘دل میرا دھڑکن تیری‘ناگ منی‘ بہارو پھول برساﺅ‘تم سلامت رہو‘لیلیٰ مجنوں‘دیدار‘ شمع،دلربا،راستے کا پتھر‘ثریا بھوپالی‘شبانہ‘پرستش‘اپنے ہوئے پرائے‘سہیلی‘ پرکھ‘شیشے کا گھراور‘وعدے کی زنجیروغیرہ شامل ہیں۔
وحید مراد نے اردوکے علاوہ 10پنجابی فلموں میں کام کیا جن میں مستانہ ماہی‘عشق میرا ناں‘سیونی میرا ماہی‘جوگی‘ سجن کملا‘ عورت راج‘ اَکھ لڑی بدوبدی‘ انوکھاداج‘پرواہ نئیں جیسی قابل ذکر فلمیں شامل ہیں،جبکہ انہوں نے ایک پشتو فلم ”پختون پہ ولایت کنبر“ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے وحید مراد 23 نومبر 1983ء کو محض 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے لیکن آج بھی وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

خیبرپختونخوا کا 2119 ارب کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

انسداد پولیو مہم کے دوران4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے
- 8 گھنٹے قبل

ایران کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز ، 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیے
- 7 گھنٹے قبل

اگلہ حملہ مزید خطرناک ہو سکتا ہے، ایران نے ڈیل نہ کی تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے،ٹرمپ کی دھمکی
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایرانی عوام سڑکوں پر،جوابی کارروائی کا مطالبہ
- 11 گھنٹے قبل

شیخوپورہ:پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد قتل
- 10 گھنٹے قبل

ایران کے ساتھ کشیدگی،اسرائیل کا دنیا بھرمیں اپنے سفارت خانے بند کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ نے ایران میں موجودہ شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی
- 9 گھنٹے قبل

ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی
- 8 گھنٹے قبل

ایران اسرائیل جنگ: تیل کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہوشرُبا اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
- 13 گھنٹے قبل

ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانےکے لیے دفتر خارجہ میں خصوصی ڈیسک قائم
- 13 گھنٹے قبل

سندھ اسمبلی میں 34کھرب 51 ارب کابجٹ پیش ،تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ
- 13 گھنٹے قبل