ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انگیرہ دھر اور فلمسازو ہدایتکار آنند تیواری نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے ، اس شادی کا انکشاف جوڑے نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر کیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ہدایتکار آنند تیواری اور اداکارہ انگیرہ دھر نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں ،انہوں نے اس سال اپریل میں شادی کی تھی۔
بالی وڈ اداکارہ انگیرہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرکے اس بارے میں اطلاع دی ۔ انہوں نے تصویروں کے عنوان میں لکھا کہ"30 اپریل کو میں اور انگیرہ نے اپنی دوستی کو شادی میں بدل دیا ۔ ان کی شادی میں دوست اور اہل خانہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے لکھا کہ خدا بھی اس کا گواہ ہے ، زندگی آہستہ آہستہ ہمارے آس پاس سے کھل جاتی ہے ، اور ہم اس خوشی کو آپ کے ساتھ کھولنا چاہتے ہیں!۔
View this post on Instagram
ہدایتکار آنند تیواری نے بھی اپنی تصاویر انسٹاگرام پر اسی عنوان کے ساتھ شئیرکی ہیں ۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
آنند تیواری اور انگیرا دھر کی شادی کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ معروف افراد بھی ان دونوں کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
آنند تیواری اور انگیرا دھر نے نیٹ فلکس فلم ‘لیو فی اسکوائر فٹ’ میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری صرف آنند تیواری نے کی تھی۔ جبکہ انگیرہ کے ساتھ وکی کوشل نے اس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ آنند تیواری گو گو گو ، عائشہ اور چھپاک میں کام کرنے کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ایمیزون کی ویب سیریز بینڈیش ڈاکووں کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- 19 گھنٹے قبل

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- 18 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- 18 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 13 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 16 گھنٹے قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 16 گھنٹے قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 18 گھنٹے قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 18 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- 18 گھنٹے قبل














