ابوظہبی : بھارتی شائقین کو چند روز میں ایک اور بڑا جھٹکا ،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا اعزاز کھونے والی بھارتی ٹیم کو اب بھارت کی بجائے ورلڈ کپ کھیلنے متحدہ عرب امارات جانا پڑے گا ، کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے مقام کو بھارت سے دبئی منتقل کردیا گیا ہے ۔

جی این این کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے لئے باضابطہ طور پر لکھنا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گرمیوں کی چھٹیاں ہونگی یا نہیں ، اہم فیصلہ آگیا
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے میچز متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلے جائیں گے۔ اس مرحلے کے دوران بارہ میچز کھیلے جائیں گے، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ،ان آٹھ ٹیموں میں بنگلا دیش، سری لنکا، آئر لینڈ، ہالینڈ، سکاٹ لینڈ، نیمبیا ، اومان اور پاپوا نیو گنی شامل ہیں اور ان میں سے چار ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں : گرمی کی چھٹی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
چار ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں 12 ٹیمیں 30 میچز کھیلیں گی، یہ میچز متحدہ عرب امارات، دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں ہوں گے، اس کے بعد تین پلے آف گیمز ہوں گے جبکہ دو سیمی فائنل کھیلے جائیں گے، جس کے بعد فائنل میچ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے نئے ضوابط لاگو
خیال رہے کہ یکم جون کو آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو جون کے آخر تک وینیوکے بارے میں بتانے کا کہا تھا ۔ کورونا وائرس کے وباء کے باعث انڈیا میں ورلڈ کپ انعقاد ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے ، اسد عمر
بھارت میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز نے ہر طرف خوف کا عالم چھایا ہوا تھا جس کے باعث بھارت میں ہونے والی آئی پی ایل کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

روس کےیوکرینی دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائل حملے، 18 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

ترک صدرکا وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ، سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس
- 10 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ دوران علاج انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کا امکان
- 10 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی30اگست سے 2 ستمبرتک مزید بارشوں کی پیش گوئی، لینڈ سیلائیڈنگ اور اربن فلڈ کا خدشہ
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا سیلاب سے جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل
ملک بھر کے 99 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
- 11 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں،اویس لغاری
- 10 گھنٹے قبل

سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر بڑی ڈکیتی، ڈاکو 2 کروڑ روپے کا سامان لے اڑے
- 10 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
- 7 گھنٹے قبل

فراڈ کے الزام میں مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار
- 11 گھنٹے قبل