صحت

لاہور: چلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت  کے واقعے پر اےایم ایس معطل

محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Nov 26th 2024, 12:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: چلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت  کے واقعے پر اےایم ایس معطل

لاہورچلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے معاملے پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا۔

صوبائی محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر نسیم بیگ، سب انجینئر فرقان جاوید، سینٹری سپروائزرفیصل عطا اور 2 سیور مین وارث مسیح اور موٹیس مسیح شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ساڑھے 3 سالہ باسم چلڈرن اسپتال میں ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتے ہوئےکھلے مین ہول میں گِر کرجاں بحق ہو گیا تھا، والدین بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لائے تھے، واقعے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔