جرم

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک

خارجی گروہ پاک افغان سرحد سے ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Nov 26th 2024, 5:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سےخوارجی گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے  حسن خیل سے خارجیوں کا گروہ  ملک میں  داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جس پرسیکیورٹی فورسزنے  کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، ہمیں امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال نہیں کرنے دے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔