اسلام آبا: ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں۔

نیشنل ایمیچیور شارٹ فلم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ وطن عزیز کو دو دہائیوں سے دہشتگردی کی جنگ کا سامنا کرنا رہا، تخریب کاروں نے پاکستان کے عالمی وقار کو بہت نقصان پہنچایا اور آج بھی کوشش کر رہے ہیں، انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمیچیور شارٹ فلم فیسٹیول ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر نوجوانوں نے شارٹ فلم بنائی ہیں جس سے پاکستان کا بہترین تشخص سامنے لایا جا سکے۔ نومبر 2020ء میں اس فیسٹیول کے لیے ہم نے بہترین ٹیم تشکیل دیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقصد کی سرپرستی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں۔ پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جہاں پر 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نیشنل ایمیچیور شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمز بنائیں گے۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 9 hours ago

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 5 hours ago

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 8 hours ago

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 7 hours ago

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 10 hours ago

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 8 hours ago

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 8 hours ago

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 8 hours ago

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 7 hours ago

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 10 hours ago