جی این این سوشل

جرم

لاہور دھماکہ : کہانی میں نیا موڑ آگیا ، مبینہ خاتون ملزم گرفتار

لاہور: جوہر ٹاون دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیر حراست ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور دھماکہ : کہانی میں نیا موڑ آگیا ، خاتون  گرفتار
لاہور دھماکہ : کہانی میں نیا موڑ آگیا ، خاتون گرفتار

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پیٹر ڈیوڈ کی ساتھی خاتون کرن کو حراست میں لے لیا گیا۔ پیٹر ڈیوڈ دھماکے کے روز عامر ہوٹل میں رہا۔

پیٹر ڈیوڈ کے ساتھ کرن نے بھی ہوٹل میں قیام کیا۔  کرن کچھ عرصہ سے پیٹر کے ساتھ تعلقات میں تھی، کرن کے بھائی نے ہی پیٹر ڈیوڈ کو کرولا گاڑی خریدنے میں مدد کی ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے، سجاد حسن نامی شخص کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ہے اور مبینہ دہشت گرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد حسین کا ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ سے 10 سال پرانا تعلق ہے، سجاد حسین نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے میں ملوث ابھی بھی اس شخص کی تلاش جاری ہے جس نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ہدف کے مقام پر پہنچائی۔

واضح رہے کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 25 جون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ایئرپورٹ سے پیٹر پال ڈیوڈ نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔ جو غیر ملکی شہری بتایا جارہا ہے۔

پاکستان

شہباز شریف  کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ

باکو میں ہونے والی کوپ 29 کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک ننھی بچی کی جانب سے گڑیا کا تحفہ دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف  کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکومیں ہونے والی کوپ 29 کانفرنس میں شرکت کیں، جہاں ایک چھوٹی بچی نے ان کو گڑیا کا خوبصورت تحفہ پیش کیا، شہباز شریف نے نہ صرف اس تحفے کو قبول کیا بلکہ اس ننھی بچی کے ساتھ فوٹو بھی بنوائی۔

اقوام متحدہ کا موسمیاتی ایکشن سمٹ (کوپ 29) باکو، آذربائیجان میں ہو رہا ہے جو کہ 11 نومبر سے 22 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے ممالک کے سربراہاں مملکت اور نمائندوں نے شرکت کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو کانفرنس میں شامل ہوئے، جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی پر فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے خطاب میں، وزیر اعظم شہباز نے زور دیا ، اور ایک دہائی قبل پیرس معاہدے میں کیے گئے وعدوں کو اب لاگو کیا جانا چاہیے۔

 انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان جیسی ترقی پذیر قوموں کے ماحولیاتی اقدامات میں مدد کرے۔

 انہوں نے سمٹ کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کو مبارکباد پیش کی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کی اہمیت کو نوٹ کیا، جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرتے ہیں۔

پاکستان کے خطرے پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کو یاد کیا، جس میں تقریباً 1,700 افراد ہلاک ہوئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

 سیلاب کی وجہ سے اسکولوں کی عمارتیں بھی گر گئیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کو 30 بلین ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

 ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ 

رپورٹ کےمطابق  ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہوا، گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق  ایک ہفتے میں آٹا، دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، اوگرا نے سوئی ناردرن  اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔


سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں 12.46ڈالر سے بڑھا کر 12.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔

اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll