جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے 'سافٹ امیج' کو بہتر کرنے کیلئے پاکستانیت کو فروغ دینا ہو گا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم شروع میں ہندوستان کی فلم انڈسٹری سے متاثر تھے۔ ہم غلط سمت میں چلے گئے اور وہاں کی فلموں کو کاپی کرنے لگے، کاپی کی کوئی اہمیت نہیں صرف اوریجنل کی ہی اہمیت ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے 'سافٹ امیج' کو بہتر کرنے کیلئے پاکستانیت کو فروغ دینا ہو گا، وزیراعظم
ملک کے 'سافٹ امیج' کو بہتر کرنے کیلئے پاکستانیت کو فروغ دینا ہو گا، وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایس پی آر کو شارٹ فلم فیسٹول پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہار سے ڈرنے والا کبھی نہیں جیت سکتا، پاکستان میں فلم انڈسٹری کا ارتقاء دیکھا ہے، شارٹ فلم کی ترقی کے  لئے نوجوانوں کو وظائف دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فنڈز جمع کرنے کے لئے نصرت فتح علی خان کو لےکر جاتا تھا، بیرون ملک نصرت فتح علی خان کے بہت مداح تھے، جنہوں نے نصرت فتح علی خان کی کاپی کی، انہیں کوئی پذیرائی نہیں ملی۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں آئیڈیاز کو پذیرائی ملتی ہے، ہم نے فلمیں بنانے میں اپنی سوچ کے بجائے دوسروں کا کلچر اپنا لیا، ہمارے ٹی وی نے بہترین کام کیا جو بھارت میں دیکھاجاتا ہے، اپنی سوچ لے کر آئیں اور ناکامی سے نہ گھبرائیں، ہارنے سے ڈرنے والا کبھی اچھا کھلاڑی نہیں بنا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ینگ فلم میکرز نے پاکستان کےکلچر کو آگے لانےکی کوشش کی، کسی کو اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان میں کیسی کیسی نعمتیں ہیں، ماضی میں تاریخی سیاحتی مقامات پر توجہ نہیں دی گئی، ہم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 12 کلامیٹک زونز ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان میں سیاحت میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے، جو قدرتی نظارے فلموں سے سامنے آتے ہیں وہ کسی اور طرح نظر نہیں آتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں، سافٹ امیج خود داری سے آتا ہے، سافٹ امیج کو پروموٹ کرنا ہے تو پاکستانیت کو پروموٹ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سےمتاثر ہے، کرکٹ کے دوران کہا جاتا تھا کہ ہم انگریز سے نہیں جیت سکتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے فلم سازوں کے پاس موقع ہے دنیا کو پاکستان دکھائیں، ہمارے سیاستدان چھٹیاں منانے لندن چلے جاتے ہیں، رسک کے بغیر کوئی آج تک بڑا بزنس مین نہیں بنا۔

پاکستان

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالیہ حمزہ کی راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور

تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کی 28ستمبرکو راولپنڈی میں احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف راولپنڈی احتجاج پر درج دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی،عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ملزمہ کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے گرفتار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف خواجہ فاروق اور80سالہ روشن بی بی کو بھی مقدمہ سے ڈسچارج کرکے رہا کروا دیا ، مجموعی طور پرگرفتار 6خواتین کو مقدمات سے ڈسچارج کرکے رہا کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے، منیجر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ہی  ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی

بالی ووڈ اداکار گووندا نے اپنے ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی مار لی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور شیوسینا کے رہنما گووندا کو اپنے ہی لائسنس یافتہ ریوالور سے غلطی سے ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد آج علی الصبح اسپتال لے جایا گیا۔

یہ واقعہ صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ باہر جانے سے پہلے ہتھیار رکھ رہے تھے۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق گووندا کو صبح ساڑھے پانچ بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سےمعلوم ہوا ہے کہ گولی ان کے گھٹنے میں لگی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

گووندا کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے گولی نکال دی ہے اور ان کی حالت ٹھیک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

عمرےکی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار

ایف آئی اے نے دو مختلف کارروائیوں  میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمرےکی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن نے دو مختلف کارروائیوں  میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  پہلی کارروائی میں عمرےکی آڑ میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے 5 مسافرگرفتار کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ملزمان بھیک مانگنےکے لیے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پرسفرکرنے والے 3 مسافرگرفتار کیے گئے جو اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll