برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک اپنی معاون خاتون جینا کولاڈ اینجیلیو سے "رومانس" کرنے کی ویڈیو منظرے عام پر آنے کے بعد عہدے سے مستعفیٰ ہوگے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کو ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے پر اپوزیشن کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا تھا۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے میٹ ہینکاک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وبا کے دوران سماجی دوری کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہو گیا ہے اور انہیں میٹ ہنکاک پر پورا اعتماد ہے۔
برطانوی وزیر صحت نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ہم ان تمام لوگوں کے احسان مند ہیں جنہوں نے کورونا وبا کے دوران قربانیاں دیں۔ میں نے کورونا ایس او پیز کو توڑ کر ان تمام لوگوں کا بھروسہ توڑا ہے ۔
اس کے جواب میں بورس جانس نے کہا کہ آپ کو اپنی خدمات پر فخر ہونا چاہئے۔ میں آپ کے مسلسل تعاون کے لیے شکر گزار ہوں اور مجھے یقین ہے کہ عوام کے لیے آپ کی خدمات کا سفر جاری رہے گا۔
میٹ ہینکاک اور گینا کولاڈ اینجلیو دونوں ہی شادی شدہ ہیں اور دونوں کے 3،3 بچے ہیں۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 21 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 20 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago




