پاکستان
کل حج درخواستوں کا آخری روز ، ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی کی نسبت زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں ۔
سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا (کل )منگل آخری دن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ ترجمان مذہبی امور نے کہا کہ 3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔
ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی کی نسبت زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ درخواستیں مکمل ہونے کے فوراً بعد پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔
تجارت
مہنگائی کی شرح میں 4.9 فیصد کمی ہوئی رپورٹ
بلومبرگ کے مطابق غذائی ایشیاء کی رسد میں اضافے اور طلب پوری ہونے سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں مزید کمی آئے گی
گزشتہ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 4.9 فیصد کمی آئی ہے جو پچھلے ساڑھے چھ سال میں سب سے زیادہ کمی ہے ۔
پاکستان کے ادارہ شماریات کے مطابق اس سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7.2 تھی ۔
مہنگائی میں اس کمی سے مالیاتی امور میں مزید آسانی پیدا ہوگی ، کاروبار اور صنعتوں کیلئے درکار سرمائے میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کیلئے قرضوں کی فراہمی سے متعلق بچتوں میں اضافہ ہوگا جس سے آئندہ چند مہینوں میں مالیاتی توازن میں بہتری یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
بلومبرگ کے مطابق غذائی ایشیاء کی رسد میں اضافے اور طلب پوری ہونے سے آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں مزید کمی آئےگی ۔
جرم
کراچی : چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد، قتل اور دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔
مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔
علاوہ ازیں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر بلال، اکاؤنٹ ہولڈر سعید علی اور دیگر نامعلوم افراد بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستان
یوٹیلٹی سٹورز کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا
ورکرز الائنس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک ہزار سے زائد سٹورز کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یونینز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے بارے میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، حالانکہ رانا تنویر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے۔
ورکرز الائنس کا مطالبہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کی جائے اور ایک ہزار سے زائد بند سٹورز کو دوبارہ کھولنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
ورکرز الائنس نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ کسی بھی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی کی رقم بھی جلد ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی کہا گیا تھا کہ اسٹورز کی ری اسٹرکچرنگ یونینز کی مشاورت سے کی جائے گی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور