پاکستان
فیک نیوز پھیلانے پر 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ، سائبر کرائم ترمیمی بل کا مسودہ تیار
اس ترمیمی بل کے تحت کسی شخص کو ڈرانے، جھوٹا الزام لگانے اور پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جاسکے گا
وفاقی حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی، جس کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یا ہٹانے کا اختیار ہو گا اور اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی شخص کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات جاری کرسکتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والوں سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر دینے اور دہشت پھیلانے والا مواد ہٹا دیا جائے گا۔
اتھارٹی کے پاس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق مواد کو بھی ہٹانے کا اختیار حاصل ہو گا۔
اس ترمیمی بل کے تحت کسی شخص کو ڈرانے، جھوٹا الزام لگانے اور پورنو گرافی سے متعلق مواد کو بھی ہٹایا جاسکے گا،جبکہ جان بوجھ کر جھوٹی معلومات پھیلانے، خوف و ہراس اور بدگمانی پیدا کرنے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔
حکام کے مطابق اتھارٹی کا ایک چیئرمین اور 6 اراکین ہوں گے جبکہ اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ٹریبونل سے رجوع کیا جا سکے گا۔
پاکستان
پی ٹی آئی کے احتجاج میں ڈیوٹی سے معذرت کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز
ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو جانے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 3 دسمبر کو انضباطی ایکشن کرنے کا سرکلر جاری کردیا
اسلام آباد پولیس کے جن جوانوں نے تحریک انصاف کے احتجاج میں ڈیوٹی دینے سے معذرت کی تھی ان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہو جانے والے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 3 دسمبر کو انضباطی ایکشن کرنے کا سرکلر جاری کردیا۔
سرکلر کی نقول ڈی آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی سکیورٹی، ڈی آئی جی/لاء اینڈ آرڈر ، ڈی آئی جی/ سیفٹی ، اے آئی جی/ لاجسٹکس اسلام آباد، اے آئی جی سپیشل برانچ کو بھجوا ئی گئی ہیں۔
23 سے تا 26 نومبر تک غیرحاضر رہنے والوں کے خلاف دو روز میں ایکشن شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور فہرستیں فوری طلب کر لی گئی ہیں، ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی کی سزا بھی دی جاسکے گی۔
دنیا
اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور
جنرل اسمبلی نے مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور کرلی۔
جنرل اسمبلی نے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظورکرلی، امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جبکہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967 کی سرحدی تقسیم کے مطابق دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔
اجلاس کے دوران جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
تجارت
روس کی طرف سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے کی پیشکش ، پاکستان آمادہ
بین الحکومتی کمیش کے اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا
پاکستان نے ماسکو کی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ ماہ سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا جس کے تحت پاکستان ہر ماہ جی ٹو جی انتظام کے تحت ایک کارگو درآمد کرے گا۔ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نئے معاہدے کے تحت ایک سال میں روس سے 12کارگو درآمد کرے گا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی ماسکو میں جاری آئی جی سی اجلاس کے دوران ادائیگی کے طریقہ کار میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اجلاس میں اس عزم کے ساتھ اتفاق کیا کہ وہ ایک ایسا ادائیگی کا نظام وضع کریں گے جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو تاکہ دونوں ممالک کے درمیان لین دین آسانی سے ہو سکے۔ دونوں فریقین بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔
اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس تک ریلوے کنیکٹیویٹی، $3 بلین کے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن (پی ایس جی پی) منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور دو طرفہ تجارت کو تیز کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ تاہم، اس سلسلے میں حتمی معاہدے آج طے پائیں گے جو پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق پی آر ایل روسی خام تیل، یورال، رعایتی نرخوں پر درآمد کرے گی، اور ریفائنری کو حاصل ہونے والا منافع اس کی اپگریڈیشن کے منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ حکومت کے براؤن فیلڈ پالیسی کے تحت ملنے والی مراعات بھی شامل ہیں۔ پی ایس او کے پاس پی آر ایل کے 64 فیصد شیئرز ہیں، جبکہ باقی عوام، کچھ بینکوں، اور سرمایہ کاری کے اداروں کے پاس ہیں۔ پی ایس او کے شیئر ہولڈنگ میں سے حکومت کے پاس پی آر ایل کے صرف 32 فیصد شیئرز ہیں۔
روسی کارگو جہاز، جس میں پاکستان کے لیے ایک لاکھ ٹن خام تیل تھا، جون 2023 کے پہلے حصے میں عمانی بندرگاہ دقم پہنچا، جہاں اسے دو چھوٹے جہازوں میں اتارا گیا جن میں سے ہر ایک میں 50 ہزار ٹن خام تیل لے جانے کی گنجائش تھی۔
آئی جی سی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے کی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
تفریح 23 گھنٹے پہلے
سمندر کنارے یوگا کرنے والی روسی اداکارہ لہروں کا شکا ر بن گئیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی