دنیا
شامی باغیوں نے صدر بشار الاسد کے محل پر قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیا
شامی فضائیہ کی مدد کے لیے روس نے 2016 کے بعد پہلی دفعہ شامی سر زمین پر فضائی حملے کیے
شامی باغیوں نے حلب شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد صدر بشار الااسد کے محل پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی اور شامی فورسز کی فضائی بمباری کے باوجود حلب میں مسلح جنگجوؤں کی پیش قدمی جاری ہے، اور وہ سیکیورٹی فورسز کو شکست دیتے ہوئے شامی صدر کے محل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، باغیوں نے محل پر بھی قبضہ کرکے اپنا پرچم لہرا دیا اور اس فتح کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئیں۔
شامی باغیوں کی تنظیم ”حیات تحریر الشام“ (HTS) نےہفتے کو حلب شہر میں داخل ہونے کے بعد اس پر قابو پا لیا ہے، اور حکومتی حامی شامی افواج کو تقریباً گھیر لیا، جس کے نتیجے میں شامی دفاعی افواج کی کرد فورسز کو آنا پڑا، شامی فضائیہ کی مدد کے لیے روس نے 2016 کے بعد پہلی دفعہ شامی سر زمین پر فضائی حملے کیے ہیں۔
حلب کا تقریباً پورا علاقہ اس وقت باغیوں کے کنٹرول میں ہے، سوائے شہر کے شمال میں واقع چند کرد محلوں کے، جو اب بھی شامی افواج کے قبضے میں ہیں۔
دوسری جانب باغیوں اور شامی فورسز کے درمیان لڑائی میں اب تک 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں عام شہری بھی شامل ہے،امریکا سمیت عالمی قوتوں اور مسلم ممالک نے بھی کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ شام میں طویل جنگ کا آغاز 2011 سے ہوا تھا اور ملک کے بڑے حصے پر باغیوں نے قبضہ کرلیا تھا، جس کے بعدشام نے اتحادی افواج روس اور ایران کی مدد سے 2020 میں بغاوت کو کچلنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک سے داعش اور باغی جماعتوں کا کنٹرول واپس لے لیا۔
پاکستان
احسن اقبال نے کراچی تا حیدرآباد نئی موٹروے بنانے کا اعلان کردیا
احسن اقبال نے کہا کہ 5 ارب روپے کا منصوبہ معاشی ترقی کی سوچ کا مظہر ہے، پاکستان کو برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے اور پاکستان کی ترقی کے لئے صنعتی پیداوار بڑھانی ہوگی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سائٹ لمیٹڈ سے خطاب میں کراچی تا حیدرآباد نئی موٹروے بنانے کا اعلان کردیا۔
سائٹ لمیٹڈ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے سائٹ کے لئے 5 ارب کا منصوبہ منظورکیا ہے، جس کا وعدہ وزیراعظم نے کیا تھا اور اسی منصوبے کا جائزہ لینے آیا تھا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 5 سالہ منصوبہ پاکستان کو مضبوط بنائے گا جس کا اعلان وزیراعظم اسی مہینے کریں گے، ایکسپورٹرز کو کہتا ہوں حکومت آپ کی پشت پر کھڑی ہوگی۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، مایوسی کے بادل چھٹ جائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 5 ارب روپے کا منصوبہ معاشی ترقی کی سوچ کا مظہر ہے، پاکستان کو برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے اور پاکستان کی ترقی کے لئے صنعتی پیداوار بڑھانی ہوگی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کہتے ہیں کہ ملک سے انتشارختم کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چین نے 30 رکنی پاکستانی ماہرین کے وفد کو مدعو کیا ہے۔ پاکستانی وفد 10 سے 23 دسمبر کو چین کا 2 ہفتوں کا دورہ کرے گا۔
تجارت
پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
انہوں نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں اور حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور ایران نے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
اس حوالے سے اتفاق رائے ایران کے شہر مشہد میں ای سی او کی وزرا کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
انہوں نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے شعبوں اور حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی
سندھ صوبائی کابینہ کمیٹی کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جس میں توانائی، محکمہ آبپاشی اور دیگر ضروری امور شامل تھے
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سعید غنی کی مشترکہ سربراہی میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیپکو کے تحت کیڈٹ کالج سکھر کے لیے الیکٹریفیکشن ورک کی منظوری دی گئی، جب کہ سکھر کے گرڈ اسٹیشن پر مظاہرہ کرنے والے افراد کے لیے سولر ہوم سسٹم کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا جس میں توانائی، محکمہ آبپاشی اور دیگر ضروری امور شامل تھے۔ اجلاس میں محکمہ جاتی اہداف طے کیے گئے اور بجٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ، سولر سسٹمز کے لیے بلاکس مختص کرنے، نارا کینال کے ابتدائی دو کلومیٹر کے لیے کنکریٹ کی لائن کی تعمیر، شہداد ائر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن کے لیے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی۔
کیڈٹ کالج سانگھڑ کے لیے 440 کلو واٹ انرجی سسٹم اور شہباز ایئر بیس اور جیکب آباد سٹی کی پروٹیکشن جیسے ایجنڈے پر بحث کی گئی، تاہم ان پر آئندہ اجلاس تک فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار