جی این این سوشل

علاقائی

کراچی : ایم اے جناح روڈ  پر واقع رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا  گیا

 آگ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر ربڑ اور پلاسٹک کے آٹو پارٹس گودام میں لگی،فائر بریگیڈ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی : ایم اے جناح روڈ  پر واقع رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا  گیا
کراچی : ایم اے جناح روڈ  پر واقع رمپا پلازہ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا  گیا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ میں لگنے والی  خوفناک آگ پر قابو پا لیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع رِمپا پلازا  کی چوتھی منزل میں آگ لگی جو شدت اختیار کرگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر  بریگیڈ اور  ریسکیو  کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، محکمہ فائربریگیڈ کے عملے نے 6 فائر ٹینڈرز اور 2 اسنارکل کی مدد سے  لگی آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں جبکہ عمارت کی چوتھی منزل پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے عمارت کے شیشے توڑ دیے گئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آگ پر فوری قابو پانے کے لیے ضروری  اقدامات کی ہدایت کی تھی ،اور فوری طور کمشنر کراچی سے  رمپا پلازہ میں آگ لگنےکی تفصیلی مانگی۔

 فائر بریگیڈ حکام  کے مطابق آگ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر ربڑ اور پلاسٹک کے آٹو پارٹس گودام میں لگی، ان کا کہنا تھا کہ  آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور عمارت سے تمام افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں کے ایم سی، پاک بحریہ اور 1122 کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا۔ 

پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات

احتجاجی مظاہرین نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا، تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

24 تا 26 نومبر تک پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران جہاں دیگر سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوئے ان میں ایس ایچ او تھانہ نیو ایئرپورٹ طاہر اقبال بھی شامل ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے ایس ایچ او طاہر اقبال کو شدید زخمی کیا اور ان کا ایک بازو بھی فریکچر ہوا، تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس ڈیوٹی پر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او طاہر اقبال نے کہا ہے کہ24 نومبر کو میں لا اینڈ آرڈر کیلئے موٹر وے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا۔

 طاہراقبال نے کہا کہ ان تمام عسکری شرپسندوں کے پاس 30 بور رائفل اور پسٹل تھے، جنہوں نے پہاڑوں پر آگ لگائی اور فائرنگ کرتے ہوئے ہماری جانب بڑھنے لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے جبکہ ہم انہیں بغیر اسلحہ کے کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے تھے، اسی دوران آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود عسکری شرپسند جن کے پاس آتشی اسلحہ تھا وہ ہم پر حملہ آور ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران ڈی پی او کے سکواڈ نے مجھے کھائی سے ریسکیو کیا، اگر ایسا بروقت نہ کیا جاتا تو شاید آج میں یہاں موجود نہ ہوتا، آج میں نے ایک بار پھر اپنی ڈیوٹی کو جوائن کرلیا ہے اور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہوں، آئندہ جب بھی پکارا گیا تو اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے حاضر ہوں گا۔

ایس ایچ اور کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پھینکے گئے شیلز کی وجہ سے میری حالت غیر ہوگئی اور انہوں نے مجھے گھیر لیا، مظاہرین نے مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کھائی میں پھینک دیا جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا اور دیگر چوٹیں بھی آئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج (منگل کو ) ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر صدر میکرون کو مبارکباد دی۔ موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور پر فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں صدر میکرون کی پاکستانی عوام کے لیے بھرپور حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور فرانس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بالخصوص موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان فرانس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جب کوئی باہر نکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے۔ اور پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار کال دی گئی تو کوئی پنجاب سے نہیں نکلا۔ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جب کوئی باہر نکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا، مریم نواز

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اور پوری ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔ چند ماہ کے اندر پورے پنجاب میں صفائی کا مربوط نظام بنایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں شہباز شریف پنجاب کو مؤثر حالت میں چھوڑ کر گئے۔ لیکن جب میں نے وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو شہباز شریف کا ترقی کرتا صوبہ نہیں ملا۔ تاہم اب پنجاب کے شہروں اور گاؤں میں یکساں صفائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں پنجاب میں بہت ترقی ہوئی تھی۔ اور اب دوبارہ سے پنجاب میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔ پنجاب کو صاف ستھرا رکھنا صرف حکومت کا کام نہیں۔ بلکہ ہمارے ذمہ داری ہے کہ پنجاب کی ہر گلی ہر محلہ صاف ہو۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی گند کو پنجاب اور پاکستان کی سیاست سے صاف کرنا ہے۔ اور پی ٹی آئی کی جانب سے بار بار کال دی گئی تو کوئی پنجاب سے نہیں نکلا۔ جلاؤ گھیراؤ کی بات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

جبکہ سلمان اکرم راجہ نے کہا لاہور کی سڑکوں پر ہوں کسی کو جمع نہیں ہونے دیا جا رہا۔ جب کوئی باہر نکلا ہی نہیں تو کوئی نظر کیسے آتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll