Advertisement
تجارت

مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی قیمت 500روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 5th 2024, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی  اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی  قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 2645ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا تھا اور قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement