دنیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی قرار دےد یا

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کیلامارڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کئی ماہ سے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 دن قبل پر دسمبر 5 2024، 3:27 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی قرار دےد یا

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی جانب سے معصوم فلسطینوں کی نسل کشی کی تصدیق کر دی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ ”آپ کو ایسا لگتا ہے جیسے آپ سب ہیومن ہیں؛ کے مطابق  اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی“ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں پر ہونے والی تباہی اور تشدد کی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس میں موجود معلومات ’اسرائیلی حکومت اور عسکری حکام کے غیرانسانی اور نسل کشی کے بیانات، سیٹ لائٹ تصاویر اور زمینی حقائق پر مبنی ہیں۔‘

رپورٹ میں صہیونی جارحیت بے نقاب کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کیلامارڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کئی ماہ سے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کو ختم کرنے کے مخصوص ارادے کے ساتھ وہ کارروائیاں کیں جو ’نسل کشی کنونشن‘ کے تحت ممنوع ہیں۔ ان کارروائیوں میں قتل کرنا، شدید جسمانی یا ذہنی نقصان پہنچانا اور غزہ کے خراب حالات میں فلسطینیوں پر جان بوجھ کر مزید اذیتیں مسلط کرنا، تاکہ ان کا پوری طرح خاتمہ کیا جا سکے۔

ایمنسٹی انٹرنیشل نے اپنی 300 صفحات کی رپورٹ میں ان واقعات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جہاں ’حماس موجود نہیں تھی اور نہ ہی وہاں کوئی عسکری مقصد تھا۔‘ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو ’غذا کی کمی، بھوک اور بیماریوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں دھیرے دھیرے موت کی طرف دھکیلا گیا ہے۔‘
دوسری جانب  غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے اب تک جاری ہے،غزہ  کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 44 ہزار 532 فلسطینی شہید ہوگئے، ایک لاکھ 5ہزار 538 زخمی ہوئے۔