جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی

ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرکی بلند ترین سطح سے تجاور کر گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔

جبکہ پاکستانی روپے میں1 بٹ کوائن کی قیمت2 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بٹ کو ائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے امریکہ کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا ہے،ٹرمپ کی کامیابی کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ ان کی حکومت کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی، اور ٹرمپ کے قریبی دوست ایلون مسک بھی بٹ کوائن کے حامی ہیں۔

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے میں فیض حمید سرفہرست تھے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق قانون فیصلہ کرے گا ، یہ ان کی حکومت خود ہی فیصلہ کر کے گئی، ان کے دور میں بہت سے ملٹری ٹرائل ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے میں فیض حمید سرفہرست تھے، خواجہ آصف

 وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے میں فیض حمید سرفہرست تھے۔

خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیصل حمید حصہ دار تھے، 4،5 سال ساتھ رہے، بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے میں فیض حمید سرفہرست تھے۔

 انہوں نے کہا کہ دونوں کی پارٹنرشپ 2018 سے پہلے سے چلی آرہی ہے، اس کے بعد بھی یہ شراکت چلتی رہی، 9مئی کو بھی یہ قائم تھی، اس شراکت سے کوئی انکاری ہے تو شواہد اور ثبوت ہوں گے، ان ثبوتوں سے ثابت ہوجائے گا یہ 5،6 سال کی شراکت داری ہے، کس طرح بانی کو اقتدار میں لایا گیا، کس طرح آر ٹی ایس 2018کا معاملہ ہوا، ان کو اقتدار میں لایا گیا، اس کے بعد کس طرح پی ٹی آئی کے مخالفین اور خاندانوں پر ظلم کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق قانون فیصلہ کرے گا ، یہ ان کی حکومت خود ہی فیصلہ کر کے گئی، ان کے دور میں بہت سے ملٹری ٹرائل ہوئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ان ثبوتوں سے یہ بھی ثابت ہوگا کس طرح لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا، بانی پی ٹی آئی انکی اہلیہ اور دیگر نے بڑے بڑے ٹائیکون کے ساتھ مل کرکیا، آخر یہ سب دیکھ رہے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 12 لوگوں کی شہادتوں کو کوئی ثبوت کل اسمبلی میں پیش نہیں کیا، علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے خود اپنے بندے مارے، اس کا ملبہ پولیس اور رینجرز پر ڈالا جارہا ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنرل فیض کے ملٹری ٹرائل میں چارج شیٹ کرنے سے اثرات جنرل باجوہ تک بھی پہنچیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ شہادتیں سامنے آئیں گی تو لازمی طور پر کچھ نہ کچھ اثرات سجے گھبے جائیں گے، ون پیج ابھی ہے یا پھٹ گیا ہوا ہے نہیں معلوم۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری

 رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔    

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری

 ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشین ترقیاتی آؤٹ لک جاری کردی گئی۔  

 رپورٹ کے مطابق  ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 3 فیصد رینگ کی پیش گوئی کی ہے،  ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے رواں مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی ، اے ڈی بی  رپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے بعد مالیاتی استحکام آیا ہے۔ 

 رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 10 فیصد رہنے کا امکان ہے، ماہ ستمبر میں اے ڈی بی نے مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کا  شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  وزیراعلی ٰ پنجاب کی  ٹیم کو جنکو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، مریم نواز شریف نے  پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار  کیا  اور جنکو کمپنی کو سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ۔  

 مریم نواز نے چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور  دیا ، انہوں نے  جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  جِنکو سولر کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت  دی ۔  

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔  

اس موقع پر انہوں نے کہا پنجاب میں عوام کے لئے سولر پینل میگا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے، توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لئے سولر انرجی اہم ضرورت ہے ، پاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں ، سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے ، سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں ، حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے، عوامی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے ، پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll