ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے این ٹی ڈی سی کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ (ٹرانچ - 4) پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا ۔
این ٹی ڈی سی ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہائوس لاہور (05 دسمبر 2024) ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد نے واپڈا ہاؤس لاہور میں این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا. اس موقع پر اے ڈی بی وفد اور این ٹی ڈی سی مینجمنٹ کی ملاقاتوں میں مستقبل کے فلیگ شپ پراجیکٹس کی صورتحال، اے ڈی بی فنڈڈ پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پراجیکٹ پر عمل درآمد اور دوسرے پاور ٹرانسمیشن اینہانسمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (ٹرانچ- 4) کے وسط مدتی ایکشن پلان پر عملدرآمد جائزہ لیا گیا.
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد میں ڈائریکٹر انرجی سیکٹر آفس جونہو ہوانگ، سینئر پروجیکٹ آفیسر (مشن کو-لیڈر) احتشام خٹک اور سیکٹر اینالسٹ (انرجی سیکٹر) پاکستان ریذیڈنٹ مشن حبیب حسن، (اے ڈی بی) شامل تھے۔ جبکہ این ٹی ڈی سی ٹیم کی قیادت منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی، انجینئر محمد وسیم یونس نے کی.
اجلاس میں مستقبل کے ٹرانسمیشن کے منصوبوں، ٹرانچ-4 کے منصوبوں پر پیشرفت، پاور ٹرانسمیشن سٹرینتھننگ پروجیکٹ پر عملدرآمد اور اس ضمن میں ضروری آلات کی خریداری پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے این ٹی ڈی سی کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
این ٹی ڈی سی کی جانب سے جنرل مینیجر (ڈیزائن اور انجینئرنگ)، انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن، ایڈیشنل منیجر (پی ایم یو) انجینئر ذبیح اللہ اور اسسٹنٹ منیجر (پی ایم یو) انجینئر یاسون اسلم نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 4 منٹ قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 3 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 3 گھنٹے قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 4 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 4 گھنٹے قبل