تجارت
نجی شعبہ معیشت کی قیادت کرے، حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی ، وزیر خزانہ
قرضوں کی فراہمی کے لیے مؤثر اور پائیدار نظام ضروری ہے۔ مشکلات کا شکار اداروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ مالیاتی مسائل کا حل منظم اور دیرپا ہونا چاہیے
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آرہی ہے۔
قرض کے معاملات پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ قابل کاروبار اداروں کو دیوالیہ ہونے سے پہلے بچایا جائے ، محمد اورنگزیب نے نجی شعبے کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ معیشت کی قیادت کرے، حکومت سہولت کار کا کردار ادا کرے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرضوں کی فراہمی کے لیے مؤثر اور پائیدار نظام ضروری ہے۔ مشکلات کا شکار اداروں کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ مالیاتی مسائل کا حل منظم اور دیرپا ہونا چاہیے ۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا
توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
سپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا، ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کرا دیا تھا۔
سپیشل کورٹ سنٹرل ون اسلام آباد نے فرد جرم عائد کی، جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
واضح رہے کہ اس کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی۔
پاکستان
سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم چلانے پراظہر مشوانی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز جاری
جے آئی ٹی نے ملزمان کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا
سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم چلانے پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی سربراہی میں قائم ہونے والی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم نے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جے آٗئی ٹی کی جانب سے ملزم صبغت اللہ ، محمد ارشد، عطا الرحمان، اظہر مشوانی، کومل آفریدی، عروسہ ندیم اور ایم علی ملک کونوٹسز جاری کیے گئے۔
جے آئی ٹی نے ملزمان کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا، ملزمان نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا۔
وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
جے آئی ٹی کے پاس ملزمان کے خلاف ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اور مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
جرم
ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ : پرچہ لیک کرنے والے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج
مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے میڈیکل میں داخلے کے لیے ہونے والا انٹری ٹیسٹ(ایم ڈی کیٹ) کا پرچہ لیک اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
میڈیکل اینڈ ڈینٹیل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2024 کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر ہیومن رائٹس اینڈ ڈیفینڈر آرگنائزیشن کے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
انکوائری افسر انسپکٹر ارفع سعید نے پیکا ایکٹ 2016 کی سیکشن 3 ،4 ،13، 14 اور 20 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔
ایس ایچ او سائبر کرائم ونگ اشرف جان کے مطابق مقدمے میں کنٹرولر اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ 3 ملزمان طارق عزیز سومرو، بلال شیرازی اور ایک نامعلوم کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک دفعہ پھر اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
پاکستان ایک دن پہلے
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
علاقائی ایک دن پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ