Advertisement
علاقائی

چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار

میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر عمران انور بد عنوانی کے ساتھ ساتھ اغوا وزیادتی جیسے سنگین جرم میں بھی ملوث پایا گیا ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 6 2024، 6:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و  زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار

چشتیاں : چشتیاں کے علاقے تھانہ صدر میں میڈیکل سپریڈنٹ  ڈاکٹر عمران انور، بشیراں بی بی اور دیگر کے خلاف اغوا اور زیادتی کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں سائلہ رضیہ بیگم نے اپنی بیٹی لبنی سرور اور نواسے محمد عارض کے اغوا کی شکایت کی ہے۔ ایف آئی آر میں الزام ہے کہ ڈاکٹر عمران انور نے اپنی سیاسی پشت پناہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، سائلہ کی بیٹی کو اغوا کر کے زیادتی کی۔ 

سائلہ رضیہ بیگم کے مطابق ڈاکٹر عمران انور نے پہلے بھی اپنی بدنام زمانہ سیاسی سرگرمیوں اور کرپشن کے ذریعے ہسپتال میں من پسند افراد کو سرکاری عہدوں سے نوازا ، تاہم ڈاکٹر عمران انور اب بھی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر اور سیاسی شخصیات کا آلہ کار بن کر چشتیاں ہسپتال میں بد امنی پھیلائے ہوئے ہے جس کا اثر ہسپتال کے تمام انتظامی امور پر پڑ رہا ہے ، ہسپتال کا عملہ و دیگر ملازمین جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ڈاکٹر عمران انور کے رویے اور بے جا مداخلت سے تنگ آئے ہو ئے ہیں ، سیاسی پشت پناہی کا سہارا لیتے ہوئے  میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر عمران انور نے ہسپتال میں رپورٹنگ کی غرض سے  آئے صحافیوں کو بھی دھمکیاں دیں ۔

                                           

واضح رہے کہ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے سائلہ کی بیٹی کو اغوا کر کے تشویشناک حالات میں رکھا، اور ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس ایف آئی آر نے ڈاکٹر عمران انور کی کرپشن اور ہسپتال میں سیاسی اثرورسوخ کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے، جس سے ہسپتال کے اندر جاری بدعنوانی پر سوال اٹھ گئے ہیں ۔ 

یاد رہے کہ میڈیکل سپرینڈ نٹ  ڈاکٹر عمران انوراغوا و زیادتی کے ساتھ ساتھ  چشتیاں ہسپتال میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرے ہوئے ہیں ۔ 

Advertisement
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 3 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 5 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 7 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 3 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 7 گھنٹے قبل
Advertisement