پاکستان

مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، مولاناعبد الغفور حیدری

مولانا حیدری کا مزید کہنا تھا کہ بل منظور کر کے روکا گیا، یہ بدنیتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر دسمبر 6 2024، 4:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، مولاناعبد الغفور حیدری

 جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے حکومت کو مدارس بل پر 8 دسمبر تک دستخط کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر بل پر دستخط نہ ہوئے تو ہم اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مولانا حیدری کا مزید کہنا تھا کہ بل منظور کر کے روکا گیا، یہ بدنیتی ہے، ہمیں بلاول بھٹو کی جانب سے  بھی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ صدرسے بات کر کے بل منظور کرائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی مدارس بل کی منظوری نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد جانے کا اعلان کیا تھا۔