کھیل

چیمپئنز ٹرافی:بھارتی براڈ کاسٹرز کی آئی سی سی کو وراننگ

ایونٹ سے قبل بھارتی ہٹ دھرمی تاحال برقرار، جس کے باعث غیر یقینی صورتحال دوبارہ پیدا ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 20 دن قبل پر دسمبر 6 2024، 4:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیمپئنز ٹرافی:بھارتی براڈ کاسٹرز کی آئی سی سی کو وراننگ

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

بھارت پاکستان میں ہونے والی  چیمپئنزٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل پر کروانے پر بضد ہے جس کے تحت  میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا جب کہ پاکستان نے بھارت کے ہائبرڈ ماڈل کی پیشکش  قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے اس غیر یقینی صورتحال کے دوران براڈکاسٹر اسٹار انڈیا کا چند ماہ قبل آئی سی سی کو لکھا گیا ایک خط سامنے آیا ہے جس میں بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے سے ہونے والے مالی نقصان پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا تھا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کی شائقین میں مقبولیت بہت زیادہ ہے اوربھارتی ٹیم آئی سی سی کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرتی ہے، بھارتی بورڈ( بی سی سی آئی) سکیورٹی خدشات کے سبب چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے سے انکاری ہے۔

آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں بھارت کے ہائبرڈ ماڈل کی پیشکش پر پی سی بی کے انکار اور فارمولے کو رد کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ کچھ دن قبل  پاکستان کی جانب سے  آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا  پیش کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے یہ پیش کر دہ  فارمولا چیمپئنز ٹرافی سے لاگو ہوگا اورآئندہ 3 برس تک رہے گا جس کے تحت بھارت اپنے  میچز دبئی میں کھیلے گا اور پاکستان بھی اگلے 3 سال تک اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔