- Home
- News
شامی صدر بشارالاسد کے ملک چھوڑنے پر روس کا ردعمل سامنے آ گیا
صدر بشار الاسد نے اقتدر کی پُرامن منتقلی کے احکامات دے کر اپنے عہدےسے دستبردار ہوئے اور ملک چھوڑ دیا، روس
شام میں باغیوں کے اقتدار پرقبضے اور صدر بشارالاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد روس کا اہم بیان آگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے اقتدر کی پُرامن منتقلی کے احکامات دے کر اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے اور ملک چھوڑ دیا۔
شام میں موجود روس کے فوجی اڈےہائی الرٹ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ نہیں، شام میں حیات تحریرالشام سے رابطے میں ہیں اور تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور تشدد سے باز رہیں۔
روس نے شام میں سیاسی عمل جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کو دہشت گرد تنظیموں کے سپرد کرنے سے خبردار کیا۔
روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ روس شام کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہے اور فریقین سے تحمل اور تشدد سے باز رہنے پر زور دیا ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ روس خطے میں امن کا خواہاں ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ امن کی دشمن جماعتوں کو منظم ہونے نہ دیا جائے۔
واضح رہے کہ باغی گروہوں نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ کر وزیراعظم غازی الجلالی کو مملکت کے امور سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی ہے، شامی وزیر اعظم نے مظاہرین سے اپیل کی کہ سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں، انھوں نے کہا حکومت اپوزیشن کی طرف ’اپنا ہاتھ پھیلانے‘ اور اپنی ذمہ داریاں عبوری حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔
اقتدار سے الگ ہونے کے بعد شامی صدر بشار الاسد آج ایک طیارے میں سوار ہو کر ملک سے فرار ہو گئے ہیں برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بشار الااسد طیارے میں سوار ہو کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوئے تھے۔
خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 30 برس بیت گئے
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ :اسرائیلی فوج کا فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پرحملہ، 5 صحافی شہید
- 4 گھنٹے قبل
ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی میں ملوث حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دی
- ایک گھنٹہ قبل
بدو بدی گانے سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے بدو بدی 2بھی ریلیز کر دیا
- ایک منٹ قبل
ٹیکسز کی وصولی کو بہتر بنانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا آغاز کر چکے ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کے شہریوں کی سلامتی کے لیےافغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا، ترجمان دفتر خارجہ
- 39 منٹ قبل