ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خوفناک دھماکے سے 7افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خوفناک دھماکے سے 7افراد ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ موغبازار کے علاقے میں وائرلیس گیٹ کے قریب 4منزلہ عمارت میں ہوا ، دھماکہ گزشتہ رات 8بجے ہوا ، پولیس کے مطابق دھماکےکی فوری طورپرنوعیت معلوم نہیں ہوسکی، دھماکےکے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اور ملحقہ عمارتوں کو نقصان پہنچا۔دھماکے سے اطراف میں موجود درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ڈھاکامیٹروپولیٹن پولیس کے مطابق زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ہے ۔ جن میں 29ڈھاکہ میڈیکل کالج ہسپتال جبکہ 10 کو شیخ حسینہ نیشنل برن ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر شفیق الاسلام نے رات دس بج کر دس منٹ پر جائے وقوعہ موقع کا دورہ کیا اور بتایا کہ دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعے میں دہشت گردی یا بم دھماکے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے تاہم یہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے ۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل




