جی این این سوشل

پاکستان

اسرائیلی فسطائیت کم نہ ہوئی، غزہ فضائی حملے میں مزید 20 فلسطینی شہید

غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 758 ہوگئی، 1 لاکھ 5 ہزار 834 زخمی ہو چکے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فسطائیت کم نہ ہوئی، غزہ فضائی  حملے میں مزید 20 فلسطینی شہید
اسرائیلی فسطائیت کم نہ ہوئی، غزہ فضائی حملے میں مزید 20 فلسطینی شہید

غزہ کے مسلمانوں پر قیامت خیز اسرائیلی فسطائیت کم نہ ہوئی، اسرائیلی فورسز کی گولہ باری، ڈرون حملے اور فائرنگ جاری رہی۔

اسرائیل کے نصیرات کیمپ پر فضائی حملے میں 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ساحلی علاقے میں اسرائیلی حملوں میں 13 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے، شمال میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے میں متعدد شہادتوں کا خدشہ ہے۔

شہدا کی مجموعی تعداد 44 ہزار 758 ہوگئی، 1 لاکھ 5 ہزار 834 زخمی ہو چکے ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنے علاقوں میں اب بھی بہت سے فلسطینی دبے پڑے ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز کا جبالیہ اور بیت لاہیہ سمیت شمالی غزہ کے علاقوں کا سخت محاصرہ جاری ہے، جس سے ان علاقوں میں مصنوعی قحط کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دیر البلاح میں اسرائیلی بحریہ نے چھ فلسطینی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔

پاکستان

مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کر نے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب  کر نے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی جے یو آئی کی درخواست پر کی گئی ہے، گزشتہ روز کامران مرتضیٰ نے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے بل میں بعض ترامیم پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا

اس سے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کی ہنگامی لینڈنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سے 2 واقعات جولائی 2022 میں پیش آئے تھے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ گزشتہ شب بھارتی ایئرلائن کے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے 186 مسافروں کو لانے والے طیارے کو مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مسافر کو فوری طور پر دوائیں فراہم کی گئیں، جس کے بعد اس شخص کی حالت میں بہتری آئی، ایک ڈاکٹر کی جانب سے مسافر کو پرواز میں رہنے کے قابل قرار دینے کے بعد پرواز رات 2 بجے کے قریب اپنی منزل جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔

پی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کو جمعہ کی رات 10 بجکر 54 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ‘ کرنا پڑی۔

اس سے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کی ہنگامی لینڈنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سے 2 واقعات جولائی 2022 میں پیش آئے تھے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر مسافروں کو طیارے کے اندر ہی رہنے کے لیے کہا گیا تھا، اسپائس جیٹ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا، جس کے بعد انہیں دبئی لے جانے کے لیے متبادل طیارہ کراچی بھیجا گیا تھا۔
پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق یہ طیارہ ایئربس اے 321-271 این ایکس ماڈل کا تھا جس کی پرواز نمبر 6 ای 63 تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دے دیا۔

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور جذبہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں اورمثبت سرگرمیوں کے منصوبے شروع کیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کے لیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ماضی میں کھیل کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی جب کہ نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا، کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll