تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

رض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری کیلئے استعمال ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 days ago پر Dec 11th 2024, 10:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایشیائی ترقیاتی بینک  کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

یشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری کیلئے استعمال ہوگی، تقسیم کار کمپنیوں کی پائیدار بجلی فراہم کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ ابتدائی مرحلے میں تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا، لیسکو، میپکو اور سیپکو اپنے ریجنز میں پائیدار توانائی کیلئے موثر کردار ادا کریں گی۔

اس بارے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینٹرل اور ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل ییوگنی زہوکوف کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے پاور سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی اے ڈی بی کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ مستحکم گرڈ سے جڑی بجلی کی فراہمی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بناتی ہے، اس منصوبے کے ذریعے توانائی کے نقصان میں کمی اور آمدنی کے تحفظ جیسے اقدامات پاور سیکٹر کے مالی نقصانات کو کم کریں گے جو ملک کی معیشت پر دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ترقیاتی قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔