حکومت نے اگر معاملے کو سنجیدہ نا لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے، شوکر ڈیلرز


ملک میں چینی پھر مہنگی ہونے لگی چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا، سٹے بازوں نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری کیلئے مزید 8 روپے بڑھنے کی خبر دے دی۔
سٹے باز اور ذخیرہ اندوز مافیا ایک بارپھر سے چینی مہنگی کرنے کیلئے متحرک ہوگیا ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چھوٹے دکاندار 20 روپے اضافے کیساتھ چینی 150 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔
شوگر ڈیلرز نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے اگر معاملے کو سنجیدہ نا لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔
ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 جبکہ جنوری میں 133 روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔ جس کے بعد 10 روپے فی کلو مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ماہ نومبرتک محض صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹن کی پروڈکشن ہی ہوسکی ہے، یومیہ پروڈکشن 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔
لاہور میں شوگر ڈیلرزنےبتایاکہ کرشنگ سیزن چل رہا ہے، ایسے میں چینی کی قیمت بڑھنا غیرمعمولی بات ہے، چینی کی برآمد اور گزشتہ سال کی نسبت 6 سے7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افواہ بنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔ حکومت نے7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی جس میں سے 3 لاکھ 77 ہزار ٹن برآمد ہو چکی ہے۔
30 نومبر تک ملک میں شوگر کا اسٹاک7 لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے 4 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن درآمد ہونا ہے، نومبر کے آخری 2ہفتوں میں کرشنگ سے یومیہ پیداوار محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔
طلب و رسد کا یہی فرق چینی مہنگی ہونے کی بنیادی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت نے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- 10 گھنٹے قبل
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
ٹی ٹی پی، بعض سیاسی قوتیں ریاستی اداروں کو کمزور کرنےمیں مصروف عمل
- 2 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 9 گھنٹے قبل

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 10 گھنٹے قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 12 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل