جی این این سوشل

موسم

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

ملتان، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان اور بہاولپور میں دُھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جنو بی پنجاب کے بیشتر حصوں میں دُھند رہنے کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش اوربرفباری کی توقع ہے، بالائی خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، کوہستان، چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، بعض میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع صاف رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں منفی پانچ اور زیارت میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ جیوانی، پسنی اور گوادر میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پشین، سرانان، خانوزئی سمیت قلعہ سیف اللہ اور شمالی علاقہ جات میں مطلع جزوی آبر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور رکھنی میں ہلکی ہواؤں کے ساتھ موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد ررہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سوات، شانگلہ، دیر، چترال، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سوات میں پارا نقطہ انجماد سے گرگیا، کالام میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال اور تیمر گرہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

حارث رؤف کو نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف   آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

آئی سی سی پلیئر  آف دی منتھ کے لیے بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی تاہم حارث رؤف  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ICC (@icc)

حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، قومی کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف 3  ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف  22 برسوں کے بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی، حارث روف نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور تاجکستان مشترکہ کمیشن کا اجلاس،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور تاجکستان نے آج اسلام آبادمیں ساتویں پاکستان تاجکستان مشترکہ کمیشن کے اختتامی اجلاس میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور تاجکستان کے توانائی اور آبی وسائل کے وزیر جیم اے ڈیلتر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس کی میزبانی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے تجارت میں اضافے‘ رکاوٹیں دور کرنے اور تاجکستان پاکستان راہداری تجارت معاہدے کے تحت ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی کے قیام کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاسا1000 توانائی منصوبہ جلد مکمل ہوگا جس سے دنوں ممالک بھرپور انداز میں مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کے توانائی ار آبی وسائل کے وزیرجیم اے ڈیلتر نے  دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی‘ تجارت‘ زراعت ‘ تعلیم اور صنعت کے شعبوں میں تعاون اور باہمی فائد ے کے لئے وسیع مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے تاجکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی   شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی  فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی   شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی  شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ،دو مختلف آپریشنز میں 7خوارجی جہنم واصل،جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔  

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ  میران شاہ میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، جس کےنتیجے میں  4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل  ہوگئے، خوارجیوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں وطن کا بہادر بیٹا شہید شہید لانس محمد امین کا تعلق فیصل آباد سے ہے ان کی عمر 34 سال ہے ۔   

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق  سکیورٹی  فورسز نے 10 اور 11 دسمبر کو شمالی وزرستان میں دو مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی  فورسز اور خارجی دہشت گردوں میں دوسری جھڑپ سپن وام کے مقام پر ہوئی ، علاقے میں دیگر خوارجیوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن کیا گیا ، کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔  

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی  فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll