Advertisement
پاکستان

سلمان اکرم راجہ کی ایک ماہ کے لیے راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے پولیس کو سلمان اکرم راجہ کو درج مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 11th 2024, 4:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سلمان اکرم راجہ کی ایک ماہ  کے لیے راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی ایک ماہ کے لیے راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پی ٹی آئی رہنما کی راہداری ضمانت درخواست پر سماعت کی، سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے استفسار کیا کہ آج کل مقدمات درج کرنے کا موسم ہے، کوئی علم نہیں کس کیس میں مقدمہ درج کیا گیا۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں، جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔

بعدازاں پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی ایک ماہ تک راہداری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو لوگ 26 نومبر کو گرفتار کیے گئے ان کو 9 مئی کے مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے، جوڈیشل سسٹم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، مذاکرات ہم کسی کے ساتھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

Advertisement
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 16 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • ایک دن قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 15 گھنٹے قبل
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 9 گھنٹے قبل
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 دن قبل
Advertisement