پاکستان
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک اور قرض کی منظوری
اے ڈی بی کی طرف سے جاری 33 کروڑ ڈالر سماجی تحفظ کے پروگرام، تخفیف غربت پر خرچ کیے جائیں گے
ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک ہی دن میں دوسرے قرض کی بھی منظوری دیدی،33 کروڑ ڈالر سماجی تحفظ کے پروگرام، تخفیف غربت پر خرچ کیے جائیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اعلامیہ کے مطابق 33 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان کو سماجی تحفظ کے پروگرام کے لیے فراہم کی جائے گی۔
یہ فنڈز پاکستان میں تخفیف غربت کے لیے استعمال کیے جائیں گے، اس رقم سے بینظر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی استعداد کار مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔
یار رہے کہ اس سے قبل اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا تھا جس سے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جائے گا، رقم سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی(میپکو) اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کا ترسیلی نظام اپ گریڈ کیا جائے گا،۔
منصوبے کے تحت صارفین کے لیے ایڈوانس میٹرز نصب کیے جائیں گے۔20 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے تحت 66 کلو واٹ گرڈ اسٹیشنز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے بجلی کے لائن لاسز کم ہوں گے۔
دنیا
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔
واضح رہے کہ ان کے بھتیجے انس حقانی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے، جن پر 20 سالہ جنگ کے دوران بڑے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
علاقائی
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
16 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک خاران کیمپس کے علاوہ تمام کیمپسز سردیوں کی تعطیلات کے لئے بند رکھا جائے گا، انتظامیہ
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
یونیورسٹی آف بلوچستان نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک خاران کیمپس کے علاوہ تمام کیمپسز سردیوں کی تعطیلات کے لئے بند رکھا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شعبہ جات کے سربراہ اس دوران اپنے محکموں میں موجود رہیں گے تاکہ یونیورسٹی کے اثاثوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ غیر تدریسی عملے کو ڈیوٹی پر رہنا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق ہاسٹل پرووسٹس کو 14 دسمبر 2024 تک ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر کی منظوری سے کیا گیا ہے۔
صحت
پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان کا 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی
پاکستان میں انسدادِ پولیو پروگرام کیلئے جاپان نے 3.1 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا، یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ گرانٹ 2025ء کی پولیو مہمات میں استعمال ہوگی، جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے ابھی تک پولیو کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکا۔ رواں سال پاکستان میں اب تک پولیو کے 59 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ملک میں پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر، حکومت پاکستان اپنے شراکت داروں کے تعاون سے 2025 میں ایک وسیع اور اسٹریٹجک ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، جس کا مقصد بچوں میں اس مہلک بیماری کا خاتمہ کرنا ہے۔
ہر قومی انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 45.4 ملین سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جاتا ہے، جس میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز، جن میں اکثریت خواتین ورکرز شامل ہیں، جو ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔
وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ جاپان کی مسلسل حمایت کے ساتھ ہم اپنی کوششوں کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، جس کا مقصد 2025 کے وسط تک پولیو کیسز کو صفر پر لانا ہے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ترکیہ: 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 6 فوجی ہلاک
-
کھیل ایک دن پہلے
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
-
علاقائی 14 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پیدائشی امریکی شہریت ختم کرنے کا اعلان