جی این این سوشل

تفریح

خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

 آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی
خلیل الرحمان قمر اغوا کیس:عدالت نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا برائے تاوان اور ہنی ٹریپ مقدمے میں مرکزی ملزمہ آمنہ شاہ اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت کی ،

 آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکارکر دیا ہے۔

عدالت نے پراسکیوشن کے گواہان کو بیانات  قلمبند کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

واضح  رہے کہ اس  جولا ئی میں ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی،  جس میں آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو گھربلا کر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لوٹ لیا تھا،جس کے بعد خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔

کھیل

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

سی ای او پیس ایس ایل سلمان نصیر کا کہناہے  ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع  ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق  ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے ،کیٹگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کے درمیان شیڈول ہے۔ 

سی ای او پیس ایس ایل سلمان نصیر کا کہناہے  ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے، تاریخی 10 واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش پیدا کرے گا ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،وحشیانہ بمباری سے ایک ہی خاندان کے22 افراد شہید

اسرائیل بمباری سے شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار805 تک جا پہنچی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،وحشیانہ بمباری سے ایک ہی خاندان کے22 افراد شہید

غزہ میں اسررائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی مہم جاری ہے، اسرائیلی طیاروں کی وحشیانہ بمباری سے غزہ میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بیت لاہیامیں وحشیانہ بمباری  کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،

غزہ کی  وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے لے کر اب تک  اسرائیل بمباری سے شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار805 تک جا پہنچی، جن میںاکثریت  بچوں  اور خواتین کی ہیں۔

جبکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 796 فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں نے شہید کیا۔

 دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک دفعہ پھر غزہ میں جنگ بندی کے حوالے قرار داد منظور کرتے ہوئے فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان

ہیڈ کوچ اپنے نائب ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا پی سی بی سے راہیں جدا کرنے کا امکان ہے۔

جیسن گلیسپی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے  مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں، اس دوران ہیڈ کوچجیسن گلیسپی نے بھی  ٹیم کو جوائن کرنا تھا، مگر وہ جوائن نہیں کر رہے۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اپنے نائب ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll