جی این این سوشل

دنیا

 اسرائیل کی جانب سے شام پر سینکڑوں حملے، فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرے میں کہا کہ نیتن یاہو غزہ سے شمالی شام تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر گامزن ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 اسرائیل کی جانب سے شام پر سینکڑوں  حملے، فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اسرائیل کی جانب سے شام پر حملے جاری ہیں جس میں شامی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام میں فضائی کارروائی تیز کرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسٹریٹیجک فوجی اہداف پر480 حملے کیے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے  البیضا اور لطاکیہ بندرگاہ پر 15 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جب کہ دارالحکومت دمشق اور دیگر اہم شہروں میں ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات پر بھی حملے کیے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے مشرق میں ایک بفر زون میں فوج بھیج دی ہے جس نے 70سے 80 فیصد شام کے اسٹریٹیجک فوجی اثاثوں کو تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب روس نے اسرائیلی حملوں کو شام اسرائیل امن معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اخبار نے تبصرے میں کہا کہ نیتن یاہو غزہ سے شمالی شام تک گریٹر اسرائیل منصوبے پر گامزن ہیں۔

 

پاکستان

مریم نواز کا دورہ چین:ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،وزیر اعلی پنجاب

چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کا دورہ چین:ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،وزیر اعلی پنجاب

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چین  نہ صرف معاشی میدان میں تیزی سے ترقی کی بلکہ   ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شاندار اقدامات کیے، ہم اپنے پڑوسی ملک چین کے ان تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

مریم نواز ان دنوں چین کےسرکاری دورہ پر ہیں،وزیر اعلی مریم نواز نے  شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چین کے اشتراک سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، اس دورے سے قبل آخری دفعہ 32 سال پہلے چین آئی تھی، اس دفعہ آئی تو مختلف ملک دیکھا، دوست ملک کی ترقی موجودہ تاریخ کا معجزہ ہے، یہ مکمل بدل چکا، یہ ترقی پاکستان جیسے ممالک اور مجھ جیسے نئے لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین صرف معاشی معجزہ نہیں ہے بلکہ یہ دیگر شعبوں، انفرا اسٹرکچر، تربیت یافتہ افرادی قوت، صنعتی، تخلیقی شعبے کے علاوہ آلودگی کو قابو کرنے، دھویں کو کم اور ختم کرنے میں بھی اس کے اقدامات حیرت انگیز ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟

اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، مریم نفیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارہ مریم نفیس نے کس کے گھر جانے سے انکار کیا؟

پاکستان کی نامور اداکارہ مریم نفیس نے اپنی پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میں کسی کے گھر جانے سے انکار  کروں تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے۔

اداکارہ نے حال  ہی میں دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔

میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔

مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھپھو کا گھر ہے، اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ ٹوکسک(toxic) ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترمیم پر دستخط ہو گئے  مگر مدارس بل پر کیوں نہیں؟مولانا فضل الرحمان

مدارس بل پہلےسینیٹ سے پاس ہوا، صدر زرداری نے پھر دستخط کیوں نہیں کئے، پریس کانفرنس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترمیم پر دستخط ہو گئے  مگر مدارس بل پر کیوں نہیں؟مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے آئینی ترمیم پر دستخط ہو سکتے ہیں تو مدارس بل پر کیوں نہیں؟

 مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کو غیرضروری طور پر گھمبیر بنایا جا رہا ہے،ان کا  کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق قانون پہلے قومی اسمبلی سے پاس ہوا پھر سینیٹ سے، مدارس رجسٹریشن کا مسودہ حکومت نے تیار کیا،مدارس بل کی تیاری میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی شامل تھی،مدارس بل کا معاملہ غیرضروری طور پر الجھا دیا گیا،ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔

 پریس کانفرنس میں سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کو بلانے والے ہی تنازع کے ذمہ دار ہیں،دیگر مدارس کی وزارت تعلیم سے رجسٹریشن کا ملبہ ہم پر نہ گرایا جائے،انہوں نے سوال کہ کیا 10 دن صدر کے دستخط نہ کرنے سے وہ خود بخود ایکٹ نہیں بن جاتا؟۔ کیا صدر کے پاس کسی بل پر دوسری بار اعتراض پارلیمان کو بھیجنے کا اختیار ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اگر مدارس بل پر عدالت سے رجوع کرنا پڑا تو کریں گے،جو ایکٹ بن چکا ہے، اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،ان کا مزید کہنا تھ کہ اگر مدارس بل پر دستخط نہ ہوئے تو ہم عوام میں جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll