- Home
- News
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
گرفتاری "پشپا2" کے پریمیئر کے واقعہ کی وجہ سےعمل میں آئی، پولیس
بھارت کی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار اور بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، تلنگانہ پولیس نے الو ارجن کو بھگدڑ کے کیس میں گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس سال 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم ’ پشپا 2 ‘ کے پریمیئر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک اور اس کے 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
الو ارجن سمیت ان کی سکیورٹی ٹیم اور سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کے خلاف قتل و تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تلنگانہ پولیس کو اس بات کی ا طلاع نہیں دی گئی کہ الو ارجن اسکریننگ کے لیے سندھیا تھیٹر آنے والے تھےجب کہ تھیٹر انتظامیہ اس آمد سےآگاہ تھی۔
ڈپٹی کمشنر پولیس، سینٹرل زون، حیدر آباد پولیس، اکشنش یادو نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاندان کی شکایت پر بی این ایس سیکشن 105 اور 118 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔