پاکستان
جعلی ڈگری ثابت ہونے پرنادرا کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے فارغ
نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے معاملے کی انکوائری کی
نادرا نے جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
ڈائریکٹر جنرل سرگودھا ریجن ذوالفقار احمد کی ایم بی اے کی ڈگری پر دستخط کرنے والے اس وقت جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے صدر ہی نہیں تھے، بی بی اے کی ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام دراصل ڈگری کے اجراء کے وقت کچھ اور تھا۔
نادرا کی درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے معاملے انکوائری کی اور نادرا کی حاصل کی ہوئی معلومات کی تصدیق کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ایچ ای سی کی جانب سے مساوی ڈگری کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
نادرا کی جانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ چیئرمین نادرا نے ہائی کورٹ کے فیصلے اور اظہار وجوہ میں غیرتسلی بخش جواب پر ذوالفقار احمد کے خلاف تادیبی کارروائی کی۔
دنیا
شام: ترکیہ نے 12 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
ترکیے نے برہان کوراوغلو کوشام کے لیے ناظم الامور مقرر کیا
شام میں ترکیے کے سفارت خانے نے 12 برس بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیے نے برہان کوراوغلو کوشام کے لیے ناظم الامور مقرر کیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے 2011ء میں مظاہرین کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن کیا تھا،جس کی وجہ سے ترکیے نے شام میں خانہ جنگی کے بعد 2012ء میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں، اور حال میں بشار حکومت کےخاتمے کے بعد ترکیہ نے دوبارہ اپنا سفارت خانہ کھول دیا ہے۔
کھیل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین سریز کا آخری ٹی20 میچ بارش کے باعث منسوخ
جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی
جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
بارش کے باعث پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا، جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔
واضح رہے کہ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 11 رنز ، جبکہ دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
دنیا
یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ
حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے،یونانی کوسٹ گارڈ حکام
یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔
یونانی ریسکیو حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہیں کریٹ کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
تجارت 2 دن پہلے
اگلے 15 روز کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
کھیل ایک دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار