دنیا

غزہ: نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری،33 افراد شہید ،متعدد زخمی

اسرائیل نے غزہ سٹی کے مزید علاقوں سے انخلا کا حکم دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 days ago پر Dec 13th 2024, 3:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ: نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری،33 افراد شہید ،متعدد زخمی

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے  مزید 33 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عالمی  میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے نصیرات میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نے بمباری کی جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 33 فلسطینی شہید ہوگئے،جبکہ  50 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ سٹی کے مزید علاقوں سے انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت  کے مطابق  پچھلے سال سات اکتوبرسے اب تک اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔