پاکستان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا، اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 17 دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔
پاکستان
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
محسن نقوی نے سعودی عرب کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب کے شہر ریاض پہنچ گئے۔
سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر خالد محمد عبداللہ البتال اور سعودیہ میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی اور ورلڈ کپ 2034 کے حوالے سے سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بااعتماد اور مخلص دوست اسلامی ملک ہے، پاکستان کو اس دوستی پر ناز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں ہمیشہ بہت پیار اور خلوص ملتا ہے، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030 نے ترقی و خوشحالی کی تاریخ رقم کی ہے۔
سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، دورہ سعودی عرب کے دوران آپ کی اہم ملاقاتوں کے حوالے سے باہمی تعلقات میں مزید آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان
مدارس رجسٹریشن : اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، عطاتارڑ
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے حافظ حمداللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل پر جو اعتراضات لگائے وہ آئینی و قانونی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کو فیٹف سے جوڑنا بے سر و پاتخیل، خیال آرائی ہے، قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مزید کہتے ہیں کہ صدر کے آئینی اعتراضات کی تصحیح بھی آئینی طور پر پارلیمان سے ہونی ہے، بیان بازی سے صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔
عطا تارڑ کہتے ہیں کہ اعتراضات میں نہ تو فیٹف کا ذکر ہے اور نہ ہی کوئی تعلق ہے، قانونی و آئینی معاملات پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔
دنیا
شام: اسرائیل کے عسکری تنصیبات پر 60 سے زائد حملے
صیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا
دمشق: اسرائیل کے شامی عسکری تنصیبات اورہتھیاروں کے ذخائر پر حملے جاری ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشار الاسد اور ان کی حمایت یافتہ فوج کے فرار ہونے کے بعد اسرائیل مسلسل شامی فوج کے اسلحے کے ذخائر اور فوجی سازوسامان کو تباہ کر رہا ہے،
گزشتہ روزصیہونی فورسز نے دمشق میں فورتھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر اور قریبی علاقوں میں بمباری کرتے ہوئے ، فضائی حملوں میں ریڈار سسٹم اور فوجی اسلحہ ڈپو تباہ کردیا گیا۔
برطانیہ میں موجود تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ چند گھنٹوں میں شام کے فوجی ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے ذخائر پر 61 میزائل حملے کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور علاقہ جبری خالی کرانے کےلیے پانی و بجلی اور سڑکوں کا نظام تباہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں بشار الااسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شام پر جارحیت کا یہ سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کی جانب سے شام میں فوجی تنصیبات اور اسلحہ بنانے والی جگہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اردن میں ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں شرکاء کی جانب سے شام میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملے علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ، عالمی برادری اسرائیل کومقبوضہ شامی علاقوں سے متعلق قراردادوں پرعملدرآمد کا پابند بنائے، شامی عوام کو تمام ضروری مدد فراہم کریں گے، شام کی تعمیر نو کیلئے اقدامات اور مدد بھی کریں گے
دوسری جانب شامی وزیر اعظم اور عالمی رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے شامی سرزمین پر قبضے اور جاری حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر اپنی فوجیں شامی سرزمین سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
تفریح ایک دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ