لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد پاکستان مسلم لیگ نون نے بھی صدارتی آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اوپن الیکشن کیخلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے، حکومت سینیٹ میں شفافیت کے نام پردھوکا دے رہی ہے ۔ عمران خان کا ایک دوست نااہل ہونے والا ہے ، پاکستان کا آئین فرینڈز آف عمران خان کیلئے تبدیل نہیں ہوسکتا، امید ہے عدالت صدارتی ریفرنس کو واپس کر دے گی، یہ ریفرنس سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے. ان کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت نہ ہونے پر آڈریننس کا اجرا جہالت کی انتہا ہے،عمران نیازی اپنے پیاروں دوستوں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں، اس کا تعلق صرف فرینڈ آف عمران کو این آراو دینے کیلئے ہے۔ کل حکومت 18 ویں ترمیم کے خاتمے کیلئے بھی صدارتی آرڈیننس جاری کرے گی ، کل آپ 58 ٹوبی کو بھی لانے کیلئے آرڈیننس جاری کردیں گے ۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کو خطرہ ہے کہ ان کے لوگ دھوکہ نہ دے جائیں ، ان کی اپنی جماعت میں بغاوت ہے مگر عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر بات پر یوٹرن لیا ہے اس حکومت کا تیسرا سال شروع ہوچکا ہے، حکومت 3 سال میں ہمارے خلاف ایک کیس ثابت نہیں کرسکی، ہم نے قوم سے جو وعدے کیے وہ پورے کیے، عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، حکومت نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، 5 گھر بھی نہیں بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ آٹا چینی مہنگی کروں گا ، اس حکومت نے ملک میں تاریخی مہنگائی کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی آرڈیننس چیلنج کر نے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نےکہا تھا کہ سینیٹ الیکشن سےمتعلق صدارتی آرڈیننس سےپارلیمنٹ متنازع ہوسکتی ہے، آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی کوشش ہے، سندھ حکومت کےذریعےصدارتی آرڈیننس کوچیلنج کریں گے،آرڈیننس سےمتعلق سپریم کورٹ میں اپناموقف رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اوپن ووٹ کےذریعےبھی مقابلہ کرنےکوتیارہیں،ہم اوپن ووٹ میں بھی حکومت کوٹف ٹائم دیں گے،حکومت کےاپنےایم این ایزاورایم پی ایزناراض ہیں، آپ کےارکان آپ کیخلاف اوپن ووٹ دینےکوتیارہیں،ہم سینیٹ الیکشن،خریدوفروخت روکنےکیلئےطریقہ کارمیں تبدیلی کیلئے بھی تیارہیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 7 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 7 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 7 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 8 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 6 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 4 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 7 hours ago





