تجارت
ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گرد و نواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
تفریح
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
ٹک ٹاکر کو غیر قانونی شیر کا بچہ تحفےمیں لینے پر گرفتار کیا،محکمہ وائلڈ لائف
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتارکرلیاگیا۔
ٹک ٹاکر رجب بٹ کو اپنی شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا،رجب بٹ کو لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ ان کے گھر پارک ویو چھاپہ مارا اور ان کو حراست میں لیا، چھاپے کے دوران رجب بٹ سے غیرقانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کوگرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رجب بٹ اپنی شادی پر بے تحاشا پیسہ خرچ کرنے اور مہمانوں پر ڈالر لٹانے کی وجہ سے بھی خبروں میں تھے۔
پاکستان
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، ایجنڈے جاری
پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان ایوان میں بل پیش کریں گے، مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، جس کے ایجنڈے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا جس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سینیٹرز کی جانب سے مختلف بلز متعارف کرائے جائیں گے جبکہ قومی اسمبلی سے منظور پاکستان سائیکالوجیکل کونسل بل2024 پیش ہوگا۔
اجلاس میں ذیشان خانزادہ زرعی ٹیکس نفاذ کے متعلق بحث کیلئے تحریک پیش کریں گے اور کامران مرتضیٰ منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے پر تحریک پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان ایوان میں بل پیش کریں گے، مختلف بلز پر قائمہ کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔
قومی اسمبلی اجلاس
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ایجنڈے میں لازمی، ثانوی روٹس پر نجی ایئرلائنز پروازیں شروع نہ کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے جبکہ وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف سوالات کےجوابات دیئےجائیں گے۔
وزیر قانون دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر بحث کی تحریک پیش کریں گے جبکہ اس دوران ارکان نکتہ اعتراضات پر اہم نوعیت کے امور پر بھی بات کریں گے۔
اجلاس میں وزیرداخلہ سینیٹ سے منظور نیشنل فارنزک ایجنسی بل 2024 پیش کریں گے جبکہ وزیرمملکت آئی ٹی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پاکستان بل 2024 ایوان میں پیش کریں گی۔
پاکستان
سربراہ پاک بحریہ کا دورہ بحرین ، سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے بحرین کا دورہ کیا ،دورے کے دوران اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
نیول چیف کی مملکت بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور ڈپٹی سپریم کمانڈر بحرین ڈیفینس فورسز، سلطا ن بن حماد الخلیفہ سے الگ ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعلقات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، کمانڈ ر بحر ین ڈیفنس فورسز؛ فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڑ،جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان اور کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم البن علی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہو ئیں ۔
نیول چیف کی مملکت بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے تفصیلی ملاقات ہوئی،ملاقات میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نیول چیف نے رائل بحرین ڈیفینس فورس کے جنگی جہاز منامہ اور رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیا۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
تفریح 21 گھنٹے پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
کھیل 2 دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط