اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان ہمار ا ویژن ہے، آنے والی نسلوں کیلئے سرسبز اور شاداب پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنیوالی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ ناران کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آتے تھے تو اس علاقے میں درخت کٹے نظر آتے تھے، اب اس قدر تعداد میں درخت دیکھ کرخوشی ہوئی ، میں ساری دنیا میں گھوما اور یورپ کے خوبصورت ترین مقامات دیکھے ہیں، لیکن پاکستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں نے درختوں، جنگلات کو تباہ کیا اور یہ نہیں سوچا کہ آنے والی نسلوں کے لیے وہ بھی ویسا ہی پاکستان چھوڑ کر جائیں جیسا ان کو ملا تھا۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ سیاحت کے فروغ کیلئے اقدمات پرخیبرپختونخوا حکومت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، آنے والی نسلیں کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے ہماری شکرگزارہوں گی۔وزیراعظم نے کہاکہ کاغان جیسی خوب صورت وادی پوری دنیا میں نہیں ہے، ناران کیلئے پروگرام شروع ہوگیا توبہت اچھا ہوگا، پاکستان میں سیاحت تیزی سے پھیل رہی ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے قوانین پر عملدرآمدکرناہوگا،کنہار دریا میں گندگی پھینکی جاتی ہے،گندگی پھیلانے والوں کوسخت سزائیں دینا ہوں گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ دین اسلام میں پاکیزگی کی بہت اہمیت ہے، ہمارے علاقے سیاحت کے لحاظ سے سوئٹزرلینڈسے آگے ہیں ، یہ نیا پاکستان ہے، سیاحت کی وجہ سے نوکریاں ملیں گی، پیسہ آئے گا، سویٹزرلینڈ کو 80 ارب ڈالر صرف سیاحت سے ملتا ہے، سویٹزرلینڈ میں سخت قانون ہے، وہ اپنے ملک کا خیال رکھتے ہیں ۔ درختوں کی حفاظت کیلئے مقامی رضاکاروں کو بھرتی کیا جائے ۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ ہمیں اللہ کی دی گئی نعمتوں کی قدرکرنی چاہیئے ۔
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ناران پہنچے ہیں جہاں انہیں سیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم دورۂ ناران میں خیبر پختونخوا کےسیاحت اور ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ان منصوبوں میں دریائے کنہار کے کناروں پر شجر کاری، کمیونٹی ریور رینجرز کو موٹر بائیکس کی تقسیم، دریائے کنہار میں ٹرواٹ مچھلی کی افزائش، ساڑھے پانچ لاکھ ماحول دوست بایو ڈیگریڈیبل بیگز کی فراہمی شامل ہیں۔

سندھ میں جعلی دستاویزات پر دی گئی سینکڑوں ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ منسوخ، تحقیقات شروع
- 10 hours ago
سال کا دوسرا چاند گرہن 7 ستمبر کو، نایاب "بلڈ مون" دنیا بھر میں دیکھا جائے گا
- 8 hours ago

سیلابی تباہی پر ایران اور سعودی عرب کا اظہارِ افسوس، پاکستان سے یکجہتی کا اعلان
- 8 hours ago

روس یوکرین تنازع: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد زیلنسکی کو اوول آفس بلانے کا اعلان
- 10 hours ago

آسٹریلیا میں بھارتی طلبہ کا چوریوں میں ملوث منظم گروہ بے نقاب، 10 ملین ڈالرز کی وارداتیں
- 8 hours ago

باجوڑ حادثہ: متاثرین کرم کے لیے 200 پروازیں بھرنے والا ہیلی کاپٹر کریش کر گیا، چیف سیکرٹری
- 10 hours ago

خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات جاری
- 11 hours ago

سیلابی تباہی پر عالمی ہمدردی: روس، ایران اور سعودی عرب کا پاکستان سے اظہار افسوس و یکجہتی
- 8 hours ago

اٹلانٹک میں خطرناک پیش رفت: طوفان "ایرن" کیٹیگری 5 میں تبدیل ہونے کے قریب
- 7 hours ago

حکومت کوئی بھی ہو، ملک کی ترقی اہم ہے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
- 7 hours ago
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور ٹرینی معجزانہ طور پر محفوظ
- 7 hours ago

سعودیہ میں منشیات اسمگلنگ پر افغان شہری کو سزائے موت، وزارت داخلہ کا سخت پیغام
- 7 hours ago