جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی
سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

عالمی وملکی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روزمزید کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں24 گرام  سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار ایک سو روپے کی کمی  ہوئی ہے جس کے بعدفی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونا  2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے  کا ہو گیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ  میں بھی سونے کی  قیمت میں 21 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا  2637 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے جبکہ اس سے ایک روز قبل  سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی کم ہوئی تھی۔

کھیل

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، محمد رضوان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پارل میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے ٹی 20 سیریز نہ کھیلنے والے اہم پلیئرز ون ڈے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پہلے ایک روزہ میچ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے ٹیم کی قیادت  محمد رضوان کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا آنے سے قبل عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

دونوں کے درمیان ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

ریاض:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ریاض میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات  ریاض میں وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی۔

دوران ملاقات شہزادہ عبدالعزیز اور محسن نقوی نے منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی، انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے بارے بھی بات چیت ہوئی۔

سعودی وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان کا خیرمقدم کیا۔

اس  وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ہر پاکستانی کا مذہبی عقیدت و احترام کا رشتہ ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ہم سعودی عرب کی ویژنری قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کی بے پایاں سپورٹ پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ناصر الداؤد، وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر خالد الباطل، پبلک سکیورٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی، ڈرگ کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد القرنی بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے پی ٹی اے کے اعداد وشمار جاری

ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ ہوئی، مرد ٹک ٹاک صارفین 78 فیصد اور خواتین ٹک ٹاک صارفین 22 فیصد ہیں،رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے پی ٹی اے کے اعداد وشمار جاری

ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے  )کی جانب سے اعداد وشمار جاری کر دیے گئے۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک ملک میں فیس بک صارفین کی تعداد 6کروڑ4لاکھ ریکارڈ کی گئی اور فیس بک کے مرد صارفین 76 فیصد اور خواتین صارفین 24 فیصد ہیں۔

پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2024 تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی جن میں مرد صارفین 72 فیصد اور خواتین صارفین 28 فیصد ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ملک میں جنوری 2024 ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ ہوئی، مرد ٹک ٹاک صارفین 78 فیصد اور خواتین ٹک ٹاک صارفین 22 فیصد ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  جنوری 2024 تک انسٹاگرام صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ ریکارڈ کی گئی جن میں مرد صارفین 64 فیصد، خواتین صارفین 36 فیصد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll