علاقائی
یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج
سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے،والد
گوجرانوالہ:یونان کی سمندری حدود میں غیرقانونی تارکین کی کشتیاں اُلٹنے کے واقعے کا پہلا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے درج کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ کشتی حادثے میں جاں بحق محمد سفیان کے والد کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔
سفیان کے والد کے مطابق ملزمان نے سفیان کو لیبیا سے یونان بھجوانے کیلئے زبردستی کشتی میں سوار کیا، حادثہ کا شکار ہونیوالی کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا بھی سوار تھا۔ ‘
والد کا مؤقف ہے کہ کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا سفیان بھی سوار تھا، بیٹے کو فیصل آباد ایئرپورٹ سے مصر پھر لیبیا پہنچایا گیا جبکہ سیف ہاؤس میں ان پر تشدد کیا جاتا رہا، سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل یونان کے قریب کھلے سمندر میں کشتی الٹ گئی تھی جس میں اب تک چار پاکستانی باشندوں کے جاں بحق ہونے اور 47 کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے۔
دوسری جانب لیبیا سے یونان جانے والی کشتی حادثے نے انسانی اسمگلنگ کے بھیانک پہلو کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ حادثے میں پھالیہ کے علاقے ہیلاں کے 10 نوجوان بھی شامل تھے، کشتی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں احتشام انجم، ایاز،عبدالرحمن، فہد خالد اور انس اسلم شامل ہیں۔ 4 نوجوان تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ ہارون اصغر کو زندہ بچا لیا گیا۔
کشتی حادثے پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی
ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے پی ٹی اے کے اعداد وشمار جاری
ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ ہوئی، مرد ٹک ٹاک صارفین 78 فیصد اور خواتین ٹک ٹاک صارفین 22 فیصد ہیں،رپورٹ
ملک میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کی جانب سے اعداد وشمار جاری کر دیے گئے۔
پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 تک ملک میں فیس بک صارفین کی تعداد 6کروڑ4لاکھ ریکارڈ کی گئی اور فیس بک کے مرد صارفین 76 فیصد اور خواتین صارفین 24 فیصد ہیں۔
پی ٹی اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2024 تک ملک میں یوٹیوب صارفین کی تعداد 7 کروڑ 17 لاکھ ریکارڈ کی گئی جن میں مرد صارفین 72 فیصد اور خواتین صارفین 28 فیصد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں جنوری 2024 ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 5کروڑ 44 لاکھ ریکارڈ ہوئی، مرد ٹک ٹاک صارفین 78 فیصد اور خواتین ٹک ٹاک صارفین 22 فیصد ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2024 تک انسٹاگرام صارفین کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ ریکارڈ کی گئی جن میں مرد صارفین 64 فیصد، خواتین صارفین 36 فیصد ہیں۔
علاقائی
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی،نوٹفیکیشن
کراچی:محکمہ تعلیم سندھ نےموسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن بھی جار ی کر دیا گیا جس کے مطابق سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات ہوں گی۔
نوٹی فکیشن کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
اس سے خیبرپختونخوا حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے سے لے کر31 دسمبر تک بند رہے گے۔
جبکہ بلوچستان حکومت نے بھی موسم سرما کی چھٹیوںں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے سکول، کالج اور جامعات 16 دسمبر سے بند ہو گئی ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی۔
بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
کھیل
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھرنانا بن گئے
شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں،ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے۔
شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی اقصی کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی نواسی ائرا کی پیدائش کی تصاویر شیئر کی۔
شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اقصی اور نصیر کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’الحمدللہ اللہ تعالی نے اقصی اور نصیر کو خوبصورت نعمت سے نوازا۔
انہوں نے لکھا کہ بیٹیاں اللہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں،ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سابق آل راؤنڈر نانا بنے تھے۔
-
تفریح 2 دن پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کر دی
-
کھیل 2 دن پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
سندھ:صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
-
علاقائی 22 گھنٹے پہلے
بلوچستان: منفی درجہ حرارت ہونے کے باعث گیس پائپ لائن جم گئی،سپلائی متاثر
-
علاقائی ایک دن پہلے
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف