تفریح

اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں داخلہ لے لیا

بچپن سے یہ خواہش رہی ہے کہ وہ یہاں ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کریں، عائزہ خان

GNN Web Desk
Published 3 hours ago on Dec 19th 2024, 2:26 pm
اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں داخلہ لے لیا

پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں داخلہ لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوش خبری شیئر کیا اور کہا کہ وہ لندن میں ایکٹنگ اسکول کی کلاسز لے رہی ہیں جو انکا ابتدا سے ہی دیرینہ خواب رہا ہے۔

انہوں نے اس خبر کے ساتھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔ تصاویر سے ان کی گرمجوشی اور خوشی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی بچپن سے یہ خواہش رہی ہے کہ وہ یہاں ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کریں اوراب اپنے والدین کی مدد سے سے ان کی یہ خواہش پایہ تکمیل کو پہنچنے جارہی ہے۔

مداح اور سوشل میڈیا صارفین عائزہ کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں مزید کامیابیوں کی دعائیں دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 14.4 ملین فالوورز ہیں۔ ”پیارے افضل“ ”میرے پاس تم ہو“ اور ”جان جہاں“ جیسے ہٹ ڈراموں می ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے 17 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ وہ اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں اوران کے دو بچے ہیں۔