تجارت
- Home
- News
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آگیا
Published 4 hours ago on Dec 19th 2024, 3:36 pm
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 2229 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 34 ہزار 311 روپے کا ہوگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کی کمی سے 2621 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 3ہزار 350 روپے ہوگئی۔
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات