یونیورسٹی نے گزشتہ چند برسوں میں کئی اہم سنگِ میل عبور کیے ہیں جبکہ ہماری اولین ترجیح ہمیشہ تعلیمی معیار میں بہتری رہی ہے ،وائس چانسلر


سرگودھا: یونیورسٹی آف سرگودھا کے گیارہویں کانووکیشن میں27ہزار سے زائد طلباء وطالبات کو ڈگریاں تفویض کر دی گئیں۔
کانووکیشن کی پُروقار تقریب ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور پارلیمانی سیکرٹری انرجی،ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف سرگودھا منصور اعظم سندھو بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
کانووکیشن کے دوسرے روز وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک ایسا چراغ ہے جو نہ صرف فرد کی ذات کو منور کرتا ہے بلکہ قوموں کو ترقی اور خوشحالی کے راستے دکھاتا ہے، تعلیم یافتہ نوجوان ہمارے ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔گریجویٹ طلبہ اپنے علم اور ہنر کے ذریعے ایک ایسے پاکستان کے خواب کی تعبیر سکتے ہیں کہ جہاں انصاف، خوشحالی، اور انسانی ترقی کا بول بالا ہو۔
وائس چانسلر نے جامعہ سرگودھا کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے گزشتہ چند برسوں میں علمی، تحقیقی، اور انتظامی میدان میں کئی سنگِ میل عبور کیے ہیں جن میں شمسی توانائی کے منصوبے سے لے کر جدید لائبریری، لرننگ مینجمنٹ سسٹم، اور بین الاقوامی شراکت داری شامل ہیں ، ہماری اولین ترجیح ہمیشہ تعلیمی معیار میں بہتری رہی ہے ۔
کانوکیشن کی تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری منصور اعظم سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں یہاں اکٹھا کرنے کا مقصد صرف ایک تعلیمی کامیابی کا جشن منانا نہیں بلکہ ایک اہم پیغام کو فروغ دینا بھی ہے جو ہمارے معاشرتی اور قومی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوا ن مایوس ہے مگر ہمارا دین اسلام بھی ہمیں سکھاتا ہے کہ کبھی مایوسی کا شکار نہ ہوں بلکہ دل و جان سے محنت کریں اور اپنے کام میں سچائی اور ایمانداری کو ہمیشہ مقدم رکھیں ۔ انہوں نےگریجویٹس کو نصیحت کی کہ ہمیشہ سچائی کی راہ اپنائیں، اپنے کام کو دل و جان سے کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم آج ایمانداری اور محنت سے کام کریں گے، تو ہمارا کل روشن ہو گا اور ہمارا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے معیاری تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی آف سرگودھا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ سرگودھا یونیوورسٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کی ہے بلکہ ان کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
کانووکیشن کے موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ریحانہ الیاس، رجسٹرار وقار احمد، آٹھ فیکلٹیز کے ڈینز، سیاسی و سماجی رہنما میاں سبحان یامین سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 4 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 4 دن قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل
